Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

106
8۔کثرت سے توبہ واستغفار کرنا اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿ وَ مَا کَانَ اللّٰہُ مُعَذِّبَھُمْ وَ ھُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ ﴾ [1] ’’ اور اللہ ایسے لوگوں کو عذاب دینے والا نہیں جو استغفار کر رہے ہوں۔‘‘ اسی طرح اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿فَلَوْ لَآ اِذْ جَآئَ ھُمْ بَاْسُنَا تَضَرَّعُوْا وَ لٰکِنْ قَسَتْ قُلُوْبُھُمْ وَ زَیَّنَ لَھُمُ الشَّیْطٰنُ مَاکَانُوْا یَعْمَلُوْنَ ﴾[2] ’’ پھر جب ان پر ہمارا عذاب آیا تو وہ کیوں نہ گڑگڑائے ؟ ( یعنی کیوں نہ اللہ تعالی کی طرف رجوع کیا اور کیوں نہ معافی مانگی ؟ ) مگر ان کے دل تو اور سخت ہوگئے اور شیطان نے انھیں ان کے اعمال خوبصورت بنا کر دکھلا دئیے۔‘‘ لہٰذا فتنوں کے دور میں مسلمانوں کو صدق دل سے اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنا چاہئے اور اپنے تمام گناہوں پر اس کے سامنے ندامت وشرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اس سے معافی مانگنی چاہئے۔یوں اللہ تعالی انھیں اپنے فضل وکرم کے ساتھ فتنوں کے شر سے محفوظ رکھے گا۔ 9۔فارغ اوقات کو نفع بخش امور میں مشغول کرنا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے : (( اِغْتَنِمْ خَمْسًا قَبْلَ خَمْسٍ )) ’’ پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت سمجھو۔‘‘ 1۔(( شَبَابَکَ قَبْلَ ہَرَمِکَ )) ’’ اپنی جوانی کو اپنے بڑھاپے سے پہلے۔‘‘ 2۔(( وَصِحَّتَکَ قَبْلَ سَقَمِکَ)) ’’ اپنی صحت کو اپنی بیماری سے پہلے۔‘‘ 3۔((وَغِنَاکَ قَبْلَ فَقْرِکَ )) ’’ اپنی تونگری کو اپنی غربت سے پہلے۔‘‘ 4۔(( وَفَرَاغَکَ قَبْلَ شُغْلِکَ )) ’’ اپنی فراغت کو اپنی مشغولیت سے پہلے۔‘‘ 5۔(( وَحَیَاتَکَ قَبْلَ مَوْتِکَ )) ’’ اپنی زندگی کو اپنی موت سے پہلے۔‘‘[3] اس حدیث میں مذکورہ پانچوں چیزیں( یعنی بڑھاپا، بیماری، غربت، مشغولیت اور موت ) انسان کیلئے فتنہ بن سکتی ہیں۔اسی لئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پہلے جوانی، تندرستی، تونگری، فراغت اور زندگی کو غنیمت سمجھ
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter