Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

105
جَاہِلِیَّۃٍ)) [1] ’’ جو شخص اپنے حکمران سے کوئی ایسی چیز دیکھے جسے وہ نا پسند کرتا ہو تو اسے صبر کرنا چاہئے، کیونکہ جو آدمی جماعت سے بالشت بھر الگ ہو اور اسی حالت میں اس کی موت آ جائے تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہوگی۔‘‘ 6۔فتنوں کے ایام میں خصوصی طور پر عبادت میں مشغول رہنا کیونکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : (( اَلْعِبَادَۃُ فِی الْہَرْجِ کَہِجْرَۃٍ إِلَیَّ)) [2] ’’ فتنوں میں عبادت کرنا ایسے ہے جیسے میری طرف ہجرت کرنا ہے۔‘‘ یعنی جب فتنوں کا دور ہو، قتل وغارت گری ہو رہی ہو، حق وباطل میں آمیزش کی جا رہی ہو، لوگ انتہائی مضطرب اور پریشان ہوں تو ایسے حالات میں کم ہی لوگ اللہ کی عبادت کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔چنانچہ ان کی غفلت کے دوران جو شخص عبادت میں مشغول ہوگا وہ یقینا فتنوں کے شر سے محفوظ رہے گا۔ 7۔تقوی اختیار کرنا ’ تقوی ‘ سے مراد یہ ہے کہ آپ اللہ رب العزت کے عذاب کے ڈر کی وجہ سے اس کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی نہ کریں اور اپنے دامن کو گناہوں سے بچائیں۔یوں آپ اللہ تعالی کے فضل وکرم کے ساتھ فتنوں کے شر سے محفوظ رہیں گے۔ اللہ تعالی کافرمان ہے : ﴿ یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ تَتَّقُوا اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّکُمْ فُرْقَانًا وَّ یُکَفِّرْ عَنْکُمْ سَیِّاٰتِکُمْ وَ یَغْفِرْلَکُمْ وَ اللّٰہُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْمِ ﴾ [3] ’’ اے ایمان والو ! اگر تم اللہ تعالی سے ڈرتے رہو تو وہ تمھیں ( نور ِ بصیرت عطا کرکے حق وباطل میں ) فرق کرنے کی توفیق دے گا، تمھارے گناہوں کو مٹا دے گا اور تمھیں معاف کردے گا۔اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔‘‘ اسی طرح اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿ وَمَن یَتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَل لَّہُ مَخْرَجًا ٭ وَیَرْزُقْہُ مِنْ حَیْْثُ لَا یَحْتَسِبُ ﴾[4] ’’اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کیلئے مشکلات سے نکلنے کا راستہ بنا دیتا ہے اوراسے ایسی جگہ سے روزی دیتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوتا۔‘‘
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter