Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

102
ان سے محفوظ رہے گی۔ یہاں ایک بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور وہ یہ ہے کہ ’شرعی علم ‘ شرعی علماء سے ہی حاصل کرنا چاہئے جن کے پاس قرآن وحدیث کا علم ہے، نہ کہ ان لوگوں سے کہ جو کل تک سنگر ( گانا گاتے ) تھے اور آج ’سکالر ‘ بن کر ٹی وی کی سکرین پر ’ مفتی ‘ یا ’ مبلغ ‘ بنے بیٹھے ہیں۔اور نہ ہی اُن نام نہاد ’ مفتیان‘ سے کہ جو قرآن مجیدکی ایک آیت بھی صحیح طریقے سے نہیں پڑھ سکتے ہیں اور نہ ہی حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا انھیں کوئی علم ہے۔اور نہ ہی ایسے لوگوں سے کہ جو سنی سنائی باتیں کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی جھوٹی اور من گھڑت روایات بیان کرتے ہیں۔ ایسے ہی لوگوں کے بارے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا : (( إِنَّ اللّٰہَ لَا یَقْبِضُ الْعِلْمَ انْتِزَاعًا یَنْتَزِعُہُ مِنَ الْعِبَادِ، وَلٰکِن یَقْبِضُ الْعِلْمَ بِقَبْضِ الْعُلَمَائِ، حَتّٰی إِذَا لَمْ یُبْقِ عَالِمًا، اِتَّخَذَ النَّاسُ رُؤُسًا جُہَّالًا،فَسُئِلُوْا فَأَفْتَوْا بِغَیْرِ عِلْمٍ فَضَلُّوْا وَأَضَلُّوْا)) [1] ’’ اللہ تعالی علم کو اِس طرح نہیں اٹھائے گا کہ اسے بندوں (کے دلوں) سے کھینچ لے، بلکہ وہ علماء کی ارواح کو قبض کرکے علم کو اٹھائے گا۔یہاں تک کہ جب کسی عالم کو باقی نہیں چھوڑے گا تو لوگ جاہلوں کو مفتی بنا لیں گے۔چنانچہ ان سے سوال کیا جائے گا تو وہ بغیر علم کے فتوی دیں گے، اِس طرح وہ خود بھی گمراہ ہونگے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔‘‘ بعض لوگ علمائے کرام کو حقیر سمجھتے ہیں اور ان کی طرف رجوع کرنا اپنی توہین تصور کرتے ہیں۔جبکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے : ((لَیْسَ مِنْ أُمَّتِیْ مَن لَّمْ یُجِلَّ کَبِیْرَنَا وَیَرْحَمْ صَغِیْرَنَا، وَیَعْرِفْ لِعَالِمِنَا حَقَّہُ)) [2] ’’ وہ شخص میری امت میں سے نہیں جو ہمارے بڑے ( بزرگوں ) کا احترام نہ کرے اور ہمارے چھوٹے (بچوں ) پر ترس نہ کھائے اور اور ہمارے عالم کے حق کو نہ پہچانے۔‘‘ اسی طرح ایک اور بات کی تنبیہ بھی انتہائی ضروری ہے اور وہ یہ ہے کہ آج کل بہت سارے لوگ ’ گُوگل ‘ کے ذریعے علم حاصل کرتے ہیں ! حالانکہ ’ گُوگل ‘ صحیح علم کی طرف بھی راہنمائی کرتاہے اور غلط کی طرف بھی۔حق کی طرف بھی اور باطل کی طرف بھی۔لہٰذا ’گُوگل ‘ کے ذریعے علم حاصل کرنے والوں سے گزارش ہے کہ وہ علم
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter