Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد4)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2016

دوسری یہ کہ آپ اِس بات کو اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان سمجھیں کہ اس نے آپ کو اِس عمل کی توفیق دی ہے۔یہ اس لئے کہ تاکہ آپ کے دل سے خود پسندی نکل جائے۔ تیسری یہ کہ آپ اپنے عمل میں نرمی اور ٹھہراؤ اختیارکریں اور جلد بازی سے بچیں۔کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ( مَا جُعِلَ الرِّفْقُ فِیْ شَیْیئٍ إِلَّا زَانَہُ، وَمَا نُزِعَ مِنْ شَیْیئٍ إِلَّا شَانَہُ) [1] ’’ جس چیز میں نرمی اختیار کی جاتی ہے اسے وہ خوبصورت بنا دیتی ہے۔اورجس چیز سے نرمی نکال لی جاتی ہے ( اور اس میں سختی برتی جاتی ہے ) تو سختی اسے بد صورت بنا دیتی ہے۔‘‘ یاد رہے کہ جلد بازی نفسانی خواہش کی اتباع ہے اور نرمی سنت نبویہ کی اتباع ہے۔ اور چوتھی یہ کہ جب آپ اپنے عمل سے فارغ ہوں تو آپ کے دل میں اس بات کا خوف ہو کہ کہیں اللہ تعالیٰ آپ کے عمل کو رد نہ کردے اور اسے قبول نہ کرے۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿ وَالَّذِیْنَ یُؤتُوْنَ مَآ اٰتَوا وَّقُلُوْبُہُمْ وَجِلَۃٌ اَنَّہُمْ اِِلٰی رَبِّہِمْ رٰجِعُوْنَ ﴾[2] ’’ اور جو لوگ دیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں ( تو )حالت یہ ہوتی ہے کہ ان کے دل کپکپاتے ہیں کہ وہ اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں۔‘‘ جو شخص ان چاروں چیزوں کو جمع کر لیتا ہے تو وہ ان شاء اللہ تعالیٰ اپنے عمل میں مخلص ہو گا۔‘‘[3] اخلاص کی اہمیت 1 ’اخلاص ‘ہر عبادت کی روح ہے۔اور ہر عبادت میں اس کی حیثیت ایسے ہی ہے جیسے ایک جسم میں روح کی حیثیت ہوتی ہے۔جس طرح جسم بغیر روح کے مردہ ہوتا ہے اسی طرح عبادت بھی بغیر اخلاص کے مردہ ہوتی ہے۔جس طرح ایک جسم بغیر روح کے زندہ نہیں رہ سکتا اسی طرح ایک عبادت بھی بغیر اخلاص کے زندہ نہیں رہتی۔لہٰذا ہم سب کو اپنی عبادات کی زندگی کے لیے سوچنا چاہئے۔ 2 ’ اخلاص ‘ دل کے اعمال میں سے ایک عمل ہے۔اور ایسا عمل ہے کہ جو دل کو منور کرتا ہے اور اسے جلا بخشتا ہے۔اور جس دل میں ’ اخلاص ‘ نہیں ہوتا وہ تاریک ہوتا ہے اور اس پر اندھیرا چھا جاتا ہے۔ اور چونکہ ’اخلاص ‘ دل میں ہوتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ بھی بندوں کے دلوں پر نظر رکھتا ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
8قبولیت ِ اعمال میں اخلاص کا اثر
29اِصلاح معاشرہ کیسے ہو ؟
48امر بالمعروف ونہی عن المنکر
69تقوی اور متقین
90فتنوں کے دور میں مسلمان کا کردار
110اُمت محمدیہ کی خصوصیات
128ایمان کی لذت اور اس کا مٹھاس
148تکبر اور اس کی تباہ کاریاں
167حسد اور اس کی تباہ کاریاں
183حیا ایمان کا ایک شعبہ
204دعوتِ اہل حدیث اور منہجِ سلف کے اُصول وضوابط
227حقارت ِ دنیا
245زبان کی آفتیں
264سات مہلک گناہ !
281ظلِ عرشِ الٰہی کے حقدار کون ؟
298سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت کے چند درخشاں پہلو
330دین میں غلو کرنا
349رزق میں برکت کے اَسباب
365فرشتوں کی دعائیں پانے والے !
380کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات
396وہ اعمال جو لعنت کا موجب بنتے ہیں !
414اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور
427جنت کے محلات کس کے لیے ؟
443گناہوں کو مٹانے والے اعمال
456مسلمان کی زندگی میں وقت کی اہمیت
Flag Counter