Maktaba Wahhabi

457 - 458
مکتبہ غزنویہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ مکتبہ اسلامی نظریہ حیات کے مختلف پہلوؤں پر مثبت انداز میں مقالے چھاپنے کا کام کرتا ہے۔ یہ مقالے خاص طور پر ڈاکٹروں، وکیلوں، سرکاری افسروں، انجینئروں، پروفیسروں اور طالب علموں میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ کوشش کی جاتی ہے کہ ان مقالوں کی کتابت اور طباعت عمدہ اور معیاری ہو۔ اب تک مندرجہ ذیل مقالے شائع ہو چکے ہیں: 1۔ حقیقتِ ذکرِ الٰہی: ذکرِ الٰہی ہم کیوں کریں؟ ذکرِ الٰہی سے شخصیت کے تمام گوشے کیوں کر متاثر ہونے لگتے ہیں؟ رحمت و سکینت کی حقیقت کیا ہے؟ ورودِ رحمت کی تدبیر کیا ہے؟ کیا ذکر تمام روحانی بیماریوں کی دوا بھی ہے۔ اللہ والوں کی روحانی غذا بھی ہے۔ شکوک و شبہات کا علاج بھی ہے۔ ان باتوں کی وضاحت اس مقالے میں کی گئی ہے۔ 2۔ اسلام اور آدابِ معاشرت: تہذیب اور شائستگی کے بغیر انسان کا دین ادھورا ہے اور ادھوری سچائیاں ہمیشہ خطرناک ہوتی ہیں – اس مقالے کے چند عنوان: مسکرانا نیکی ہے – شکریہ ادا کرنا – مصافحہ – معانقہ آدابِ مجلس – اسلام اور پرائیویسی کا تصور – کھانے پینے کے آداب۔ 3۔ اسلام میں گردشِ دولت: چند عنوان سرمایہ کا چند ہاتھوں میں سمٹ آنا بدترین جرم ہے – اسلام کے معاشی نظام کی آخری ارتقائی شکل کیا ہے – قُلِ الْعَفْوَ کی تفسیر – کیا اسلامی حکومت جبراً چھین سکتی ہے؟ کیپٹلزم – سوشلزم اور اسلام – شخصی ملکیت – ذرائع پیداوار کو قومی ملکیت میں لینا – کیا اسلام اور اشتراکیت یکجا ہو سکتے ہیں – روٹی ہماری زندگی کا مقصد نہیں۔ 4۔ عصرِ حاضر میں اُستاد اور شاگرد کا رشتہ: عصرِ حاضر میں اُستاد اور شاگرد کے
Flag Counter