رشتے میں کیا گرہیں پڑ گئی ہیں۔ اُلجھاؤ کہاں کہاں ہے اور عقدہ کشائی کی صورت کیا ہے؟ -- رشتے میں بگاڑ کیوں پیدا ہوا اور اسے ازسرِنو استوار کرنے کی کیا تدبیر کی جا سکتی ہے؟ 5۔ اسلامی ریاست کے چند ناگزیر تقاضے: کیا اسلامی ریاست کا قیام ممکن ہے۔ اسلامی ریاست میں حاکمیت کا حق کسے ہے؟ سربراہِ ریاست عوام کی طرح جوابدہ ہے – عمالِ حکومت اور اُن کا احتساب – سربراہ ریاست کے مصارف – ریاست میں فرد کے حقوق – معاشی تحفظ – شخصی آزادی کا حق، آزادی رائے، اس مقالے میں ان باتوں کی وضاحت کی گئی ہے۔ 6۔ کتابت حدیث عہدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں: عہدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حفاظت و جمع احادیث کا اہتمام کس حد تک ہو سکا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عرب قوم کا حافظہ غیر معمولی تھا اور اس والہانہ عقیدت اور شیفتگی کی بناء پر جو وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے رکھتے تھے، اُن کے ارشاداتِ گرامی کو حفظ کرنے کا اُنہیں بڑا اشتیاق تھا، مگر یہ کہنا سراسر حقائق کی تکذیب ہے کہ عہدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں احادیث ضبطِ تحریر میں نہیں لائی گئیں – احادیث کا بہت بڑا سرمایہ عہدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ہاتھوں قلمبند ہوا، اس بات کی تشریح اس مقالے میں کی گئی ہے۔ 7۔ خطباتِ جہاد: یہ خطبات 1965ء کی جنگ کے دوران راقم الحروف نے دیے تھے – فریضہ دفاع کی اہمیت – جہاد کی حقیقت – فریضہ جہاد کے تقاضے اور – اسلام میں جنگ کی غرض و غایت اور مقامِ شہادت کی رعنائیاں بیان کی گئی ہیں۔ 8۔ واقعہ کربلا: واقعہ کی تاریخی اور شرعی حیثیت کا ایک محققانہ جائزہ۔ 9۔ اس دنیا میں اللہ کا قانونِ جزا و سزا: اللہ کے ساتھ دوستی کا صِلہ اس دنیا میں |