Maktaba Wahhabi

414 - 458
اساتذہ کے متفرق اشعار نقل کرتے ہیں تاکہ اُن کے شعر و ادب کے رجحانات کا اندازہ ہو سکے۔ متفرق اشعار دنیا وہ اس کا ساغرِ مے یاد ہے نظام منہ پھیر کر اُدھر کو اِدھر کو بڑھا کے ہاتھ ۔۔۔ کس کس طرح ستاتے ہیں یہ بت ہمیں نظام ہم ایسے ہیں کہ جیسے کسی کا خدا نہ ہو ۔۔۔ مری ٹوٹی ہوئی توبہ کے ٹکڑے کوئی لادے درپیر مغاں سے کہ اُن کو جوڑ کر پھر توڑ ڈالوں میں اِک جام شراب ارغواں سے (نظام رامپوری) ۔۔۔ کھلتا نہیں کچھ حال کسے قتل کریں گے باندھے ہوئے پھرتے ہیں وہ خنجر کئی دن سے ۔۔۔ ہمیں وہ خط لکھا کرتے تھے پہلے کس تکلف سے بڑا القاب ہوتا تھا، بڑی تمہید ہوتی تھی ۔۔۔ داغ کی شکل دیکھ کر بولے ایسی صورت کو پیار کون کرے (داغ) ۔۔۔ مجھے روز اس کے غم میں یونہی ساری رات کرنا کہیں چپکے چپکے رونا، کہیں دل سے بات کرنا یہ غنی کو کیا ہوا ہے کئی دن سے دیکھتے ہیں نہ کسی کی بات سننا، نہ کسی سے بات کرنا (غنی بنارسی) ۔۔۔ لے چل، ہاں منجدھار میں لے چل، ساحل ساحل کیا چلنا میری فکر ذرا نہ کر میں خوگر ہوں طوفانوں کا ۔۔۔
Flag Counter