Maktaba Wahhabi

347 - 458
والد علیہ الرحمۃ نے ان تیس برسوں کا حساب باضابطہ اپنی یادداشت میں یوں قلمبند کیا ہے:  دن ماہ سال  ایام ابی بکر الصدیق رضی اللہ عنہ سنتين و ثلاثة اشهر و ثمانية ايام 8 3 2  ایام عمر رضی اللہ عنہ عشر سنين و ستة اشهر واربع ليالٍ 4 6 10  ایام عثمان رضی اللہ عنہ احد عشرة سنة واحد عشر شهراً و ثلاثة عشر يوماً 13 11 11  ایام علی رضی اللہ عنہ اربع سنين و سبعة اشهر و يوماً 1 7 4  ایام الحسن رضی اللہ عنہ ثمانية اشهر و عشرة ايام 10 8 -    6 0 30  اس کے بعد شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کا ’’ازالة الخفاء‘‘ سے یہ قول نقل کیا ہے: ’’حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ و بنو امیہ و بنو عباس ازاں خارج باشند۔‘‘ حُبِ اہل بیت اہل بیت سے اُنہیں بے پناہ محبت اور عقیدت تھی۔ اپنے مقالے ’’اُسوہ حسین‘‘ میں خانوادہ نبوت کی مدح و توصیف میں یوں رقمطراز ہیں: ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ اہل بیت کی محبت کے پاکیزہ جذبات اور مخلصانہ ولوے ایک مومن قانت اور مسلم صادق کی زندگی کی ایک قیمتی متاع ہے اور یہ صحیح ہے کہ اس محبت اور شیفتگی کا سرچشمہ فی الحقیقت وہ محبت و عقیدت ہے جو اس مقدس و مطہر وجود سے متعلق ہے جس کو خدا نے تمام کائناتِ انسانی میں ہر طرح کی محبوبیت کے لیے چن لیا۔ پھر سب سے بڑھ کر یہ کہ جس خاندان نبوت کو خدا نے قرآن کریم میں مخاطب کر کے ان کی طہارت اور پاکیزگی کا اعلان کیا ہو: ﴿ إِنَّمَا يُرِيدُ ٱللَّـهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ ٱلرِّجْسَ أَهْلَ ٱلْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ
Flag Counter