Maktaba Wahhabi

287 - 458
کیے گئے ہیں۔ مولانا غلام رسول صاحب رحمہ اللہ قلعہ والے، مولوی محمد سلیمان صاحب رحمہ اللہ مرید حضرت الامام عبدالجبار غزنوی رحمہ اللہ، مولانا احمد غزالی رحمہ اللہ مہاجر مکی، مولانا عبداللہ شاہ غزنوی ثم افریقی مرحوم، مولانا حسین علی صاحب۔ دوسری طرف مختلف مستند اطباء سے حاصل کیے ہوئے طبی نسخے درج کیے گئے ہیں۔ کئی قسم کے سفوف اور معجونیں بنانے کی ترکیبیں لکھی ہیں۔ منجن اور سُرمہ بنانے کے کئی طریقے لکھے ہیں۔ بیاض کے اس حصے میں رنگا رنگ نسخے درج ہیں۔ چند نسخہ جات کے عنوانات ملاحظہ فرمائیے۔ سرمہ مروارید ناسفتہ از مجرباتِ حکیم نور الدین بھیروی۔ سفوف مقوی معدہ و مصلحِ جگر، مجرب بدرجہ غایت مفید از ڈاکٹر حکیم غلام احمد صاحب حیدر آبادی نزیل مدینہ منورہ، ضیق النفس (دمہ) کا سنیاسی نسخہ (منشی عباد اللہ امرتسری کا عطیہ) روغن دافع درد سر و مقوی دماغ از مولانا عبدالتواب صاحب غزنوی نزیل علی گڑھ، تقویتِ قلب کے لیے ماخوذ از عطاء الرحمٰن دہلوی سابق اسیر فرنگ، میانوالی جیل۔ حقوق العباد اللہ کے حقوق تو وہ التزام سے ادا کرتے تھے، بندوں کے حقوق بھی وہ مستعدی سے ادا کرتے تھے۔ آخری بیماری میں بھی جب تک اُن میں سکت تھی، عیادت کے لیے جاتے رہے، تعزیت کرتے رہے۔ نماز جنازہ پڑھتے اور پڑھاتے رہے۔ اُن کی 1962ء کی ڈائری کے چند اقتباس نقل کرتا ہوں، جن کی روشنی میں اُن کی شخصیت کے اس پہلو پر روشنی پڑتی ہے۔ 12 جنوری حافظ اسماعیل روپڑی کی وفات۔ ’’حافظ اسماعیل صاحب روپڑی بروز جمعہ صبح پونے نو بجے وفات پا گئے۔ انا لله وانا اليه راجعون‘‘ 13 جنوری: ’’حافظ عبداللہ صاحب روپڑی کے ہاں ماڈل ٹاؤن میں تعزیت
Flag Counter