Maktaba Wahhabi

286 - 458
مِنْ كَشْفِ سَتْرِكَ وَ مِنْ نِسْيَانِ ذِكْرِكَ وَ الِانْصِرَافِ عَنْ شُكْرِكَ أَنَا فِي حِرْزِكَ فِي لَيْلِي وَ نَهَارِي وَ ظَعْنِي وَ أَسْفَارِي وَ نَوْمِي وَ قَرَارِي ذِكْرُكَ شِعَارِي وَ ثَنَاؤُكَ دِثَارِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ تَعْظِيماً لِوَجْهِكَ وَ تَكْرِيماً لِسُبُحَاتِ نُورِكَ وَ أَجِرْنِي مِنْ خِزْيِكَ وَ مِنْ كَشْفِ سِتْرِكَ وَ سُوءِ عِقَابِكَ وَ اضْرِبْ عَلَيَّ سُرَادِقَاتِ حِفْظِكَ وَ أَدْخِلْنِي فِي حِفْظِ عِنَايَتِكَ وَ عذني [عِدْنِي‏] بِخَيْرٍ مِنْكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ‏ ‘‘ وصلي الله عليٰ النَبِّي وَآلِهٖ اس ورد کے بعض حصے آہستہ آہستہ پڑھتے ہوئے بے ساختہ اُن کی آواز بلند ہو جاتی تھی۔ یہ جملے اونچی آواز سے کہتے تھے: ((اللَّهُمَّ أَنْتَ غِيَاثِي فَبِكَ أَسْتَغِيثُ وَ أَنْتَ مَلَاذِي فَبِكَ أَلُوذُ وَ أَنْتَ مُعَاذِي فَبِكَ أَعُوذُ يَا مَنْ ذَلَّتْ لَهُ رِقَابُ الْجَبَابِرَةِ وَ خَضَعَتْ لَهُ مَقَالِيدُ الْفَرَاعِنَةِ)) ’’اے اللہ! میرا مددگار تو ہے۔ میں تجھ ہی سے مدد چاہتا ہوں، میرا ملجا و مأویٰ تو ہی ہے، میں تیری پناہ میں آتا ہوں --- اے وہ کہ جابر بادشاہوں کی گردنیں اُس کے سامنے خم ہیں اور فرعونوں کے سر اُس کے سامنے جھکے ہوئے ہیں۔‘‘ عملیات ایک زمانے میں اُنہیں تعویذات، عملیات اور طبی نسخے اکٹھے کرنے کا بھی شوق رہا۔ اُن کی ایک بیاض میرے پاس ہے جس کے پہلے صفحے پر ’’مجربات و معمولاتِ فقیرِ بارگاہِ صمدی محمد داؤد غزنوی‘‘ لکھا ہے۔ اس میں ایک طرف اپنے قلم سے مختلف بزرگوں سے حاصل کیے ہوئے تعویذات اور مجرب عمل لکھے ہیں اور دوسری طرف طبی نسخے درج ہیں۔ حافظ محمد لکھوی رحمہ اللہ کے بہت سے مجربات اس بیاض میں موجود ہیں۔ اُن کے علاوہ مندرجہ ذیل بزرگوں کے مجربات نقل
Flag Counter