Maktaba Wahhabi

249 - 458
خلاف آگ لگا دی۔ مسلم لیگ کو اس سے بڑی قوت حاصل ہوئی۔ مسلم لیگ کی سول نافرمانی کے پہلے روز ہی نواب ممدوٹ اور حضرت والد علیہ الرحمہ کے علاوہ ورکنگ کمیٹی کے تمام ارکان گرفتار کر لیے گئے۔ نواب ممدوٹ بھی گرفتار ہو گئے اور اُن کے بعد تحریک چلانے کی ذمہ داری حضرت والد علیہ الرحمہ کے کندھوں پر آ پڑی۔ اسی تحریک کے سلسلے میں قائداعظم رحمہ اللہ سے اُن کی مفصل ملاقات ہوئی اور قائداعظم رحمہ اللہ نے انہیں ہدایات دیں۔ قائداعظم رحمہ اللہ سے ملاقات کے بعد جب وہ واپس آئے تو وہ قائداعظم رحمہ اللہ کی ذہانت، سیاسی تدبر اور فراست سے بہت متاثر نظر آتے تھے۔
Flag Counter