Maktaba Wahhabi

219 - 458
’’وہ عبادت گزار، بہت ذکر کرنے والے، اللہ کی طرف بہت رجوع کرنے والے، اس کے سامنے بہت جھکنے والے اور خشوع و خضوع کرنے والے تھے۔ گناہوں سے بچنے والے، اللہ کے حضور میں گریہ زاری کرنے والے، بہت صدقہ و خیرات کرنے والے، عاجزی کرنے والے، سب سے کٹ کر اللہ ہی کی طرف متوجہ ہونے والے اور اسی سے دعا و التجاء کرنے والے تھے۔ مردِ کامل اور یکتائے روزگار تھے، اللہ کی طرف سے الہام اور خطاب سے نوازے جاتے تھے اور اس کی ہم کلامی کا شرف انہیں حاصل ہوتا تھا۔ وہ اللہ کے لیے خالص کر لیے گئے تھے۔ بہت سچے، بزرگ اور سخی تھے۔ بڑے دردمند، بُردبار، اللہ پر بھروسہ کرنے والے، اس کی طرف رجوع کرنے والے، مصیبتوں پر صبر کرنے والے اور اللہ کے اطاعت گزار تھے۔ کسی ملامت کرنے والے کی ملامت انہیں اللہ کی راہ سے قطعاً نہ روک سکتی تھی۔‘‘ پیدائش اور نام و نسب آپ 1230ھ مطابق 1811ء میں قلعہ بہادر خیل کے مقام پر جو شہر غزنی کے مضافات میں واقع ہے، پیدا ہوئے۔ یہ جگہ افغانستان میں خواجہ ہلال پہاڑ کے قریب ہے۔ آپ کا نام و نسب محمد اعظم بن محمد بن محمد شریف ہے۔ آپ کے والدین نے آپ کا نام محمد اعظم رکھا تھا۔ آپ نے اپنا نام عبداللہ رکھ لیا۔ آپ فرماتے تھے: ’’محمد کہ اعظم از کائنات افضل از مخلوقات است ہماں رسول اللہ ہست تسمیہ ما بعبد اللہ خوب است۔‘‘ [1] ((محمد کا اسم گرامی حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام ہی کو زیبا ہے جو ساری کائنات سے زیادہ عظمت رکھنے والے اور تمام مخلوقات سے افضل ہیں۔ میرا نام عبداللہ
Flag Counter