Maktaba Wahhabi

206 - 458
اور وہ برابر شریک رہے۔ اِس طرح مسلسل بعض اہم مواقع پر مجھے اُن کے ساتھ شمولیت کا موقع حاصل رہا۔ باہم کم ملنے کے باوجود ہم خیالی کی وجہ سے ہمارے درمیان محبت اور اخلاص کے تعلقات تھے۔ سوال: آپ کو اُن کی شخصیت کا کون سا پہلو خاص طور پر سب سے زیادہ پسند تھا؟ جواب: اُن کی شخصیت کا یہ پہلو خصوصاً مستحسن تھا کہ وہ جب سے قومی زندگی میں نمایاں ہو کر آئے، اُنہوں نے ہمیشہ اسلام اور مسلمانوں کے لیے اخلاص کے ساتھ کام کیا۔ اُن کی زندگی میں کبھی دو رنگی نہیں پائی گئی۔ میں چونکہ خود یک رنگ آدمی ہوں، اِس لحاظ سے مجھے اُن کی یک رنگی زیادہ پسند تھی۔ سوال: اُن کی وسعتِ مشرب کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب: میں نے اُن کو کبھی تنگ نظر اور متعصب نہیں پایا۔ مسلمانوں کے ملی مسائل میں وہ کسی تعصب کے بغیر دوسرے مسلک کے لوگوں کے ساتھ تعاون کرتے تھے اور اپنا ایک مسلک رکھنے کے باوجود دوسرے مسلک کے لوگوں کے خلاف جنگ آزمائی کبھی اُن کا طریقہ نہیں رہا۔ سوال: مولانا رحمہ اللہ کے علمی میلانات کے بارے میں آپ کی رائے؟ جواب: وہ بہرحال ایک عالم و فاضل آدمی تھے۔ اُن کے علم و فضل میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں۔ جو شخص اُن سے ملتا تھا، وہ اُن کے علم و فضیلت اور شریفانہ طرز سے متاثر ہوتا تھا۔ سوال: آپ دونوں کو جیل میں اکٹھے رہنے کا کوئی موقع تو نہیں ملا؟ جواب: نہیں ہم دونوں کبھی جیل میں اکٹھے نہیں رہے۔ سوال: سنا ہے کہ مدینہ منورہ میں آپ دونوں ایک ہی ہوٹل میں مقیم رہے۔ اس قیام و ملاقات کی کوئی تفصیل؟
Flag Counter