Maktaba Wahhabi

205 - 458
سوال: مولانا داؤد غزنوی رحمہ اللہ سے آپ کی پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی تھی؟ جواب: میرا اُن سے ابتدائی تعارف تحریکِ خلافت کے زمانے میں ہوا تھا، لیکن اب یہ یاد نہیں کہ وہ تعارف کب اور کہاں ہوا تھا۔ اُس وقت سے ہم دونوں ایک دوسرے کو جانتے تھے لیکن تقسیم سے قبل کچھ زیادہ میل جول کا اتفاق نہیں ہوا تھا، کیونکہ میں دہلی یا حیدر آباد میں تھا اور وہ پنجاب میں تھے۔ تقسیم کے بعد البتہ کچھ ملاقات بڑھی، لیکن زیادہ تر میں اپنے کاموں میں مشغول رہا اور وہ اپنے کاموں میں مصروف تھے۔ اِلا یہ کہ کسی مجلس یا کمیٹی میں یکجا ہوتے ہوں۔ 1951ء میں جب پاکستان کے تینتیس (33) علماء نے اسلامی دستور کے بائیس (22) نکات طے کیے، اُس مجلس میں ہم دونوں شریک تھے۔ 1952ء میں خواجہ ناظم الدین کی دستوری ترامیم پر نظرثانی کے لیے اُنہی علماء کا دوبارہ اجتماع ہوا تو ہم دونوں پھر شریکِ مجلس رہے۔ پھر ایوب صاحب کے فیملی لاز آرڈی نینس کے خلاف علماء نے جو تنقید کی تھی، اُس میں بھی ہم شریک رہے۔ جب ایوب صاحب نے دستوری سوالنامہ جاری کیا اور علماء کی طرف سے اُس کا مشترکہ جواب دیا گیا، تو اُس میں بھی میں
Flag Counter