Maktaba Wahhabi

77 - 100
وہابی لیڈر الشیخ سید محمد نذیر حسین محدث بہاری محدث دہلوی کےحالات مطالعہ کرنے کے بعد یہ ضروری معلوم ہوتاہے کہ آپ کے بعض ارشد تلامذہ کا بھی تذکرہ کیاجائے۔ محمدحسین لاہوری:۔ آپ کا شمار شیخ الکل رحمہ اللہ کےخاص تلامیذہ میں ہوتاہے آپ پر بھی انگریزوں کی وفاداری کا الزام لگایاجاتاہے جس کی بنیاد ”الاقتصاد فی مسائل الجہاد“ نامی کتاب۔ مولانا مسعود عالم ندوی سے لے کر آج تک ہر شخص لکھتا ہے اور کہتاہے کہ ”مذکورہ کتاب“ منسوخ جہاد پر لکھی گئی۔ اس لیے ہم موصوف کےحالات تفصیل سے ضبط تحریر میں قلمبند کریں گے۔
Flag Counter