Maktaba Wahhabi

66 - 100
ہوکر رہتا۔ [1] مولانا ابوالکلام آزاد رحمہ اللہ نے ”جامع الشواہد فی اخراج الوہابیین عن المساجد“ پر بھی اپنےمخصوص انداز سے تبصرہ کیاہے۔ اس لیے ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرتے۔ [2] تاریخی تحقیق سرکاری خطابات ہرحکومت اپنی رعایا کوبعض اوقات خطابات، تمغہ جات وغیرہ سے نوازتی ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت کی پالیسی مختلف ہوتی ہے۔ کبھی توخطاب اس صلے میں دیاجاتا ہے کہ خطاب یافتہ شخص حکومت کا وفادار ہے اور ہرحال میں حکومت کی تائید کرنا اپنا فرض سمجھتا ہے، کبھی علمی وادبی خدمات کی وجہ سے خطاب دیاجاتاہے۔ ا س کے علاوہ بعض اوقات حکومت ایسے افراد کوخطابات سے نوازنے کا مقصد صرف یہ ہوتاہے کہ عوام اس تحریک سے بدظن ہوجائیں۔ حکومت برطانیہ نے جن افراد کوخطابات سے نوازاان کو تین اقسام میں شمار کیاجاسکتاہے۔ اوّل :۔ وہ افراد جن کو حکومت برطانیہ نے اپنی وفاداری کی وجہ سے خطابات سے نوازا
Flag Counter