Maktaba Wahhabi

2 - 100
پیش لفاظ دنیامیں کوئی ایسی قوم نہیں گزری نہ موجودہے جس نے مسلمانوں کی طرح اسماء الرجال ایسا عظیم الشان فن ایجاد کیاہو! جس کےذریعے ہم آج لاکھوں شخصیتوں کے حالات معلوم کرسکتےہیں جنکی نظیر دیکھنےکےلیے چاند سورج کی آنکھیں ترستی ہیں۔ درحقیقت یہ بھی اسلام کا ایک بہت بڑ امعجزہ ہے کہ اس نے نہ صرف پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی، بلکہ ہر اس چیز کی اورا س شخص کی جس کا تھوڑا ساتعلق بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ سے تھاجس طرح حفاظت کی ہے وُہ تمام دنیا کےلیےحیران کُن ہَے۔ اِس فن پرعلمائے اسلام نے اِس قدر بیش بہاقیمتی تَصانیف ، تصنیف فرمائی ہیں۔ کہ ان کا شمار کرنامَحال نہیں تومشکل ضرور ہے۔ یہی وہ کتابیں ہیں جن سے ہم آج سلف صَالحین اور محدثین عظام کے علمی وعملی کارناموں سے واقفیت اورسبق حاصل کرتے ہیں۔ مشرق، مغرب، شمال، جنوب میں دنیاکاکوئی خِطہ ایسانہیں جہاں اس پاکیزہ گروہ میں سے کسی پاکیزہ شخصیت کاوہاں اثرنہ ہو برصغیر یعنی متحدہ پاکستان اور ہندوستان کی سرزمین پر جِن محدثین نے حَدیث پاک کی خدمات انجام دی ہیں وُہ نصف النہار کی طرح
Flag Counter