Maktaba Wahhabi

338 - 346
والسلام دعا گو محمد داؤد غزنوی 1958۔12۔20 پہلے خط کی طرح اس خط کا جواب بھی ہمارے علم میں نہیں کہ حافظ صاحب نے کن الفاظ میں دیا، لیکن ان کے حالات اس قسم کے تھے کہ گوجراں والا کی سکونت ترک کر کے دوسری جگہ مستقل طور سے قیام کرنا ان کے لیے مشکل تھا، چنانچہ گکھڑ سے نقل مکانی کر کے وہ گوجراں والا آئے اور وہیں سکول بک ڈپو کے نام سے کام شروع کیا اور پھر اسی شہر میں زندگی گزار دی۔ اساتذہ گرامی: حافظ صاحب نے جن اساتذہ گرامی سے دینی تعلیم حاصل کی، وہ مندرجہ ذیل حضرات تھے: حکیم محمد صادق، جو گکھڑ کے قریب ہی ایک گاؤں میں رہتے تھے۔ مولانا سلطان احمد رحمہ اللہ، موضع نت کلاں۔یہ محدث پنجاب حضرت حافظ عبدالمنان وزیر آبادی رحمہ اللہ کے شاگر تھے۔ مولانا احمد الدین گکھڑوی رحمہ اللہ۔ مولانا سید محمد داؤد غزنوی رحمہ اللہ۔ مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ۔ مولانا محمد علی لکھوی رحمہ اللہ۔ حضرت مولانا محمد علی لکھوی سے انھوں نے 1932ء میں چینیاں والی مسجد
Flag Counter