Maktaba Wahhabi

مولانا احمد دین گکھڑوی

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ،لاہور

سال شائع: 5جون 2014ء

215
سترھواں باب واقعات ومعمولات کی ایک جھلک (از مولانا محمد یوسف انور) مولانا محمد یوسف انور کا شمار میرے سراپا خلوص دیرینہ دوستوں میں ہوتا ہے۔وہ گزشتہ بیس برس سے جامع مسجد اہلِ حدیث(امین پور بازار فیصل آباد)کے منصبِ خطابت پر متمکن ہیں۔ان کے والد محترم حاجی عبدالرحمن صاحب مرحوم جماعت اہلِ حدیث کے علماے کرام سے بے حد عقیدت و محبت کا تعلق رکھتے تھے۔وہ مسلک اہلِ حدیث کی تبلیغ میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔بہت سے علماے کرام کی میزبانی اور اپنے مکان پر ٹھہرانے کا انھیں شرف حاصل رہا، جن میں مولانا احمد الدین گکھڑوی خاص طور سے قابلِ ذکر ہیں۔والدِ مکرم کی طرح مولانا محمد یوسف انور بھی علماے کرام کاانتہائی احترام کرتے اور ان سے قریبی مراسم رکھتے ہیں۔مولانا احمد الدین کو چوں کہ انھوں نے بہت قریب سے دیکھا ہے اور چھوٹی عمر ہی سے ان کی مجلسوں میں بیٹھنے اور ان کی گفتگو سننے کے انھیں مواقع حاصل رہے ہیں، اس لیے انھوں نے میری درخواست پر مولانا ممدوح سے متعلق چند واقعات اور ان کے معمولات لکھ بھیجے ہیں، جنھیں انہی کے الفاظ میں ذیل میں درج کیا جارہا ہے، مطالعہ فرمائیے! ● مولانا احمد دین گکھڑوی رحمہ اللہ بلند پایہ عالمِ دین، بہت بڑے مناظر، تمام مذاہب کا گہرا مطالعہ رکھنے والے محقق اورمقرر تھے۔تقسیم ملک سے کچھ عرصہ قبل ہمارے
x
صفحہعنوان
13پیش لفظ (طبع دوم)
18پیش گفتار
28حرفے چند (طبع اوّل)
48پہلا باب متحدہ پنجاب کے بعض اضلاع کے چند علماے کرام
57دو سرا باب گوجراں والا کے چند علماے کرام
73تیسرا باب خاندانی پسِ منظر
80چوتھا باب
90پانچواں باب مولانا احمد الدین مناظر کی حیثیت سے
94چھٹا باب علماے احناف سے مناظرے
113ساتواں باب مرزائیوں کے ساتھ مناظرے
122آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے
127نواں باب عیسائی پادریوں سے مناظرے اور مباحثے
138دسواں باب حضرت مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے مناظرہ
148گیارھواں باب چند رفقاے کرام
155بارھواں باب چند واقعات و لطائف
163تیرھواں باب خطیب کی حیثیت سے
171چود ھواں باب مدرس کی حیثیت سے
177پندرھواں باب اخلاق و عادات
183سولھواں باب تصانیف
215سترھواں باب واقعات ومعمولات کی ایک جھلک
227اٹھارھواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات
235انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوبِ گرامی
245بیسواں باب مولانا گکھڑوی کے تین واقعات
249اکیسواں باب مولانا احمد الدین کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات
261بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات
272تیئیسواں باب وفات
283چوبیسواں باب ولاناگکھڑوی کے دو خواب
290پچیسواں باب چودھری عبدالواحد گوندل کے تین مکتوباتِ گرامی
301چھبیسواں باب اللہ دا شیر
302اللہ دا شیر
309ستائیسواں باب تبصرہ بر کتاب ’’مولانا احمد الدین گکھڑوی رحمہ اللہ ‘‘
315اٹھائیسواں باب حافظ محمد یوسف گکھڑوی
343انتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی ایک علمی یادگار
348تیسواں باب مولانا محمد رفیق سلفی
356اکتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردا دیں
Flag Counter