اکیسواں باب
مولانا احمد الدین کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلوماتمولانا احمد الدین گکھڑوی کے بارے میں مولانا محمد ابراہیم صاحب سے مندرجہ ذیل معلومات گوجراں والا جاکر حکیم محمد عتیق الرحمن صاحب نے حاصل کیں۔انھوں نے معلومات کی سی۔ڈی بنا کر مجھے بھجوائی۔جامعہ سلفیہ فصیل آباد کے مدرس مولانا حافظ فاروق الرحمن یزدانی نے یہ سی۔ڈی کاغذ پر منتقل کی۔اس پر میں مولانا محمد ابراہیم، حکیم عتیق الرحمن اور حافظ فاروق الرحمن یزدانی کا شکرگزار ہوں۔اب معلومات ملاحظہ ہوں :حکیم عتیق الرحمن: السلام علیکممولانا محمد ابراہیم: وعلیکم السلامحکیم صاحب: حضرت! آپ کا تعارف اور مقامِ سکونت؟محمد ابراہیم: محمد ابراہیم بن غلام رسول۔مقام سکونت گوجراں والاحکیم صاحب: مولانا احمد الدین گکھڑوی سے آپ کا کیا تعلق ہے؟ ان سے آپ کی کوئی رشتے داری ہے؟محمد ابراہیم:مولانا احمد الدین سے ہماری رشتے داری یہ ہے کہ ان کی سگی بھتیجی کی شادی