Maktaba Wahhabi

330 - 346
متعلق گوجراں والا ہی کے اس فقیر کے دیرینہ دوست میر عبدالرحیم صاحب فرماتے ہیں : ’’کسی بھلے زمانے کی بھلی باتیں سی یاد رہنا بھی ایک سعادت ہے، پھر انھیں محفوظ رکھنا اور تبلیغ کے لیے لکھنا بھی خاص عنایت من جانب اللہ ہے۔‘‘ توفیق کے لیے دعا گو، میر عبدالرحیم(2008۔11۔11) یہاں یہ بھی عرض کر دوں کہ ہفت روزہ الاعتصام گوجراں والا سے حضرت مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی نے اگست 1949ء میں جاری فرمایا تھا اور اس کے ایڈیٹر مولانا محمد حنیف ندوی تھے۔اس سے چار مہینے بعد فروری 1950ء میں مجھے بطور مدیر معاون گوجراں والا بھیجا گیا۔میں 1952ء کے آخر تک وہاں یہ خدمت سرانجام دیتا رہا۔پھر اخبار لاہور منتقل ہو گیا۔قیامِ گوجراں والا کے زمانے میں وہاں کے جن بے شمار حضرات سے دوستانہ مراسم پیدا ہوئے، ان میں چودھری عبدالواحد گوندل اور میر عبدالرحیم شامل ہیں، جن سے کسی نہ کسی صورت میں رابطہ قائم رہتا ہے۔اس دور کے دوستوں کی فہرست میں خواجہ محمد یوسف، محمد امین کھوکھر اور متعدد دیگر حضرات بھی شامل ہیں جن سے اس فقیر کی ملاقات رہتی ہے۔میں شکر گزار ہوں کہ64/65 سال قبل کے میرے یہ دوست مجھے یاد رکھتے ہیں۔جزاھم اللّٰہ خیر الجزاء۔ چند مزید واقعات: اب حافظ محمد یوسف گکھڑوی کے بارے میں چند مزید واقعات ملاحظہ ہوں : ( قبولیتِ دعا: آج سے 65 سال پہلے 1968ء کی بات ہے کہ حافظ صاحب اپنے چند رفقا کی رفاقت میں جن میں آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار عبدالقیوم بھی شامل
Flag Counter