Maktaba Wahhabi

265 - 346
پھر مسلمان عورتیں تو عیسیٰ علیہ السلام کو کفارہ مانتی ہی نہیں، ان کو بھی بسا اوقات دردِ زہ سے دو چار ہونا پڑتاہے۔اگر عیسیٰ علیہ السلام کفارہ ہوچکے ہیں اور آپ کا یہ گناہ معاف ہو چکا ہے تو پھر بچے کی پیدایش کے وقت عیسائی عورتوں کو تکلیف کیوں ہوتی ہے؟ معلوم ہوا کہ عیسیٰ علیہ السلام کفارہ نہیں ہوئے۔لہٰذا آپ کا مذہب غلط ہے۔یا میری اس بات کا جواب دو اور اپنے مذہب کو سچ ثابت کرو یا پھر وعدے کے مطابق مسلمان ہوجاؤ۔ جب عیسائی پادری اس اعتراض کا جواب نہ دے سکا تو مولانا نے محمود بٹ سے فرمایا کہ محمود! میں نے اپنا کام کردیا ہے۔اب آپ کی ذمہ داری ہے یا ان سے جواب لیں یا ان کو مسلمان بنائیں۔ اس کے بعد مولانا نے عیسائی پادری کو مخاطب کرکے کہا کہ جس مسئلے پر چاہو مناظرہ کر لو۔مگر عیسائی پادری کوئی جواب نہ دے سکے۔چنانچہ تمام مسلمان خوشی سے اسلام زندہ باد…مسلمان زندہ باد… مولانا احمد الدین زندہ باد کے نعرے لگانے لگے۔ مولانا محمد رفیق سلفی فرماتے ہیں کہ اس مناظرے کی روداد مجھے حضرت مولانا احمد الدین کے بھائی فضل احمد نے سنائی جو میں نے امانت سمجھ کر پیشِ خدمت کر دی۔ 2۔اب دوسرا واقعہ سنیے! ایک دفعہ گکھڑ میں پادری عبدالحق آئے۔انھوں نے رات کو منادی کرا دی کہ صبح 9 بجے جی ٹی روڈ اڈا گکھڑ میں عبدالحق پادری محفل قائم کرے گا۔پورے گکھڑ کے مسلمان علما کو چیلنج ہے کہ جس مسئلے پر مناظرہ کرنا چاہیں عبدالحق پادری تیار ہے۔ اللہ تعالیٰ کا کرنا ایسا ہوا کہ مولانا احمد الدین اس رات گھر میں موجود تھے اور شاید عبدالحق پادری کو اس کا علم نہیں تھا۔چنانچہ صبح 9 بجے جب یہ محفل جم گئی تو مولانا
Flag Counter