Maktaba Wahhabi

264 - 346
مسلمان عیسائی ہوگئے تو کوئی نہیں کہے گا کہ بریلوی عیسائی ہوگئے، یہی کہا جائے گا کہ مسلمان عیسائی ہو گئے۔مولانا نے اسی وقت اپنا کام چھوڑا اور ایک چھوٹی سی کتاب لی اور چل پڑے۔محمود نے کہا حضرت وہاں بہت سی کتابیں عیسائیوں نے رکھی ہوئی ہیں اور ہمارے عالموں کے پاس بھی کتابوں کا ڈھیر ہے، لیکن کچھ نہیں بن رہا۔یہ چھوٹی سی کتاب کیا کرے گی۔مولانا نے فرمایا: اللہ تعالیٰ مدد کرے گا۔ نت کلاں پہنچ کر مولانا نے عیسائی مناظر سے پوچھا کہ مسئلہ کیا ہے اور مناظرے کا موضوع کیا ہے؟ انھوں نے بتایا کہ جناب! ہمارا دعویٰ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام صلیب پر چڑھ کر اپنی پوری امت کا کفارہ ہو چکے ہیں اور ہماری کتاب میں لکھا ہے کہ ہمیں ہرقسم کی تکلیف سے نجات ہو گئی ہے۔ مولانا نے عیسائی پادری کو مخاطب کر کے فرمایا: میرے ہاتھ میں آپ کی کتاب مقدس کا یہ پرانا عہد نامہ ہے۔اس کی پہلی کتاب پیدایش باب نمبر 2، آیت نمبر 6 ہے۔اس میں لکھا ہے کہ حضرت حوا نے جب جنت میں ممنوعہ درخت کا پھل توڑ کر کھایا اور اپنے شوہر کو بھی دیا اور اس نے بھی کھایا۔پھر خداوند خدا نے اس عورت سے کہا کہ میں تیرے دردِ حمل کو بہت بڑھاؤں گا اور تو درد سے بچہ جنے گی،(آیت نمبر 16)۔چنانچہ ثابت ہوا کہ آپ کی بائبل کے مطابق دانہ حوا نے توڑا جس کے بدلے میں عورت کو ماہواری کا خون آتاہے۔سنو! عیسائیو! جس عورت کو ماہواری نہیں آتی، نہ اس کو حمل ہوتا ہے اور نہ دردِ زہ۔تو پھر عیسیٰ علیہ السلام پوری امت کی طرف سے کفارہ کیسے ہوگئے کیوں بعض عیسائی عورتوں کو بھی ماہواری نہیں آتی۔بعض کو حمل اور دردِ زہ نہیں ہوتا۔ معلوم ہوا کہ درد زہ اور حمل یا ماہواری کا تعلق دانہ کھانے سے نہیں اور نہ عیسیٰ علیہ السلام کفارہ ہوئے ہیں۔
Flag Counter