Maktaba Wahhabi

257 - 346
کا دعویٰ کرتاہے اور کبھی خدا ہونے کا دعویٰ کرتاہے، اس کا دماغ خراب ہے۔جب کہ نبی کا دماغ خراب نہیں ہوتا۔نبی جو بات کہتاہے قوم کی بھلائی کے لیے کہتا ہے، دانائی کی بات کہتا ہے۔نبی کبھی جھوٹ نہیں بولتا، نبی اپنے پاس سے کوئی بات نہیں کہتا۔نبی کسی سلسلے میں نہ کوئی زیادتی کرتاہے اور نہ کمی کرتا ہے۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں اور سچے نبی ہیں۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔جن کا یہ دعویٰ ہے کہ غلام احمد مسیح موعود ہے، وہ جھوٹے ہیں، البتہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے آنا ہے، وہی مسیح موعود ہیں، مرزا غلام احمد مسیح موعود نہیں ہے۔اس کا نام غلام احمد ہے اور عیسیٰ علیہ السلام نے یہ کہیں نہیں کہا کہ میں غلام احمد ہوں۔مرزا کذاب ہے، کیوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ’’لا نبي بعدي‘‘ میں خاتم النبیین ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا، البتہ جھوٹے دجال پیدا ہوں گے، اورمرزا غلام احمد ان ہی میں سے ہے۔ اس مناظرے میں بھی مرزائیوں کو شکست ہوئی۔ 7۔ایک اور مناظرہ: اس کے بعد مرزائیوں کے ساتھ ایک مناظرہ تین دن ہوتا رہا۔وہ کسی بھی بات پر متفق نہیں ہوتے تھے۔مرزائی مناظر نے مولانا احمد الدین صاحب سے مناظرہ نہیں کیا تھا۔جب مولانا احمد الدین سے مناظرے کا فیصلہ ہوا تو تین گھنٹوں تک بحث ومباحثہ چلتا رہا۔مرزائی مناظر نے کہا کہ یہ وہابی کتے ہیں، اس طرح اس نے مسلمانوں کو لڑانے کی کوشش کی۔مولانا احمد الدین صاحب نے یہ الفاظ سن کر بڑے تحمل سے جواب دیا کہ ہم بے ایمان مرزائیوں کے مقابلے میں شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی، اہلِ حدیث سب اکھٹے ہیں۔اس لیے اس نے وہابیوں کو نہیں تمام مسلمانوں کو کتے کہا ہے۔ہم محمدی باغ کے پہرے دارہیں، ہم مرزا سور کو ہرگز اس میں داخل نہیں
Flag Counter