Maktaba Wahhabi

256 - 346
کے بعد ایک اور نبی آئے گا اور میں اس کے دلائل دوں گا۔مناظرہ ہوا لیکن مرزائی مناظراپنی کسی ٹرم میں اپنے کسی دعوے کو ثابت نہیں کرسکا اور قرآن وحدیث سے کوئی دلیل نہیں دے سکا کہ مرزا غلام احمد قادیانی یا کوئی اور شخص نبی ہوگا۔ مولانا احمد الدین صاحب نے کہا کہ میں اپنے اس دعوے کے ثبوت میں دلائل دے چکا ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی یا کوئی غلام اور خادم نبی نہیں آئے گا۔ہاں جو بھی آئے گا وہ کذاب ہو گا، دجال ہوگا۔کیوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میرے بعد جھوٹے نبی پیدا ہوں گے، لہٰذا مرزا قادیانی جھوٹا نبی ہوا۔ اس مناظرے میں مرزائیوں کو شکست ہوئی۔ 6۔نارووال میں مناظرہ: مولانا احمد الدین کا ایک مناظرہ نارووال(ضلع سیالکوٹ)میں ایک مرزائی کے ساتھ ہوا۔مرزائی نے مولانا احمد الدین صاحب سے کہا کہ آپ نے یہ ثابت کرنا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام دو بارہ آئیں گے۔مولانا احمد الدین صاحب نے کہا کہ میرے پاس دلائل موجود ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام دوبارہ آئیں گے اور دجال کو قتل کریں گے۔حدیث میں آتاہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام دنیا میں آئیں گے، ملک شام کے شہر دمشق کی جامع مسجد میں دو فرشتوں کے سہارے سے اتریں گے۔پھر وہ امام مہدی کے پیچھے نماز پڑھیں گے۔امام مہدی ان کااصل نام نہیں، لقب ہے۔واضح دلائل سے ثابت ہوتا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام دنیا میں آئیں گے اور ضرور آئیں گے۔یہ جو آپ کہتے ہیں کہ مسیح موعود مرزا غلام احمدقادیانی ہے،یہ حدیث کی کسی کتاب سے ثابت نہیں ہوتا، بلکہ مرزا تو جھوٹ بولتاہے۔کبھی کہتا ہے کہ میں ہی مریم ہوں، میں ہی خدا ہوں، میں ہی عیسیٰ ہوں اور میں نے ہی عیسیٰ کی طرف وحی کی ہے۔کبھی نبوت
Flag Counter