Maktaba Wahhabi

253 - 346
اس کے بعد یہودی نے کہا کہ سلیمان(علیہ السلام)نبی نہیں تھے اور نہ داؤد(علیہ السلام)کے بیٹے تھے۔مولانا نے کہا آپ کی تورات میں لکھا ہے کہ داؤد علیہ السلام بڑی شان والے نبی ہیں اور ان کے بیٹے سلیمان علیہ السلام ہیں۔یہ بھی بہت بڑے نبی ہیں اور بہت سمجھ دار ہیں اور دونوں باپ بیٹا نبی ہونے کے ساتھ بادشاہ بھی ہیں اور انھوں نے بہت اچھے طریقے سے دنیا میں زندگی گزاری ہے۔وہ اللہ کے سچے نبی تھے، ان کی صداقت میں کوئی شک نہیں۔تورات میں یہ باتیں واضح الفاظ میں لکھی ہیں۔پھر یہودی نے مولانا احمد الدین سے کہا: میں آپ کی دلیل تسلیم کرتا ہوں۔مجھے معلوم ہوگیا ہے کہ آپ کے پاس دلائل ہیں اور میرے پاس اس بارے میں دلائل نہیں ہیں۔میں لکھ کر دیتا ہوں کہ میں شکست کھا چکا ہوں اور آپ کامیاب رہے ہیں۔ 3۔سانگلہ ہل میں مناظرہ: ایک مناظرہ سانگلہ ہل میں بریلوی حضرات کے مشہور عالم مولانا عنایت اللہ صاحب سے ہوا۔موضوع تھا: ’’نور من نور اللہ‘‘۔مولانا عنایت اللہ صاحب نے کہا کہ قرآن میں آتا ہے ’’نور من نور اللہ‘‘۔(یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے نور میں سے نور ہیں)مولانا احمد الدین صاحب نے حاضرین سے مخاطب ہو کر کہا آپ سب لوگ سن رہے ہیں، مسلمان ہونے کے ناتے سے آپ حق کا ساتھ دیں،باطل کا ساتھ نہ دیں۔مولانا عنایت اللہ نے کہا ہے کہ قرآن میں ’’نور من نور اللہ‘‘ موجود ہے، حالاں کہ پورے قرآن میں یہ الفاظ موجود نہیں ہیں۔البتہ ’’نور علی نور‘‘ کے الفاظ سورۃ نور(پارہ 18)میں موجود ہیں۔(یعنی روشنی پر روشنی)۔’’نور من نور اللہ‘‘ کہیں نہیں ہے۔یہ شرک ہے۔ اس کے بعد مولوی عنایت اللہ صاحب نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غیب جانتے
Flag Counter