Maktaba Wahhabi

222 - 346
دیتے رہے۔پھر کئی سال جامع اہلِ حدیث مومن آباد میں خطیب رہے۔یہاں مختلف عوارض کثرت بول، بخار اور اس کے ساتھ نقاہت اور کھانسی وغیرہ میں مبتلا ہوگئے۔بالآخر اپنے آبائی شہر گکھڑ تشریف لے گئے اور وہاں انتقال کر گئے۔إنا للّٰه وإنا إلیہ راجعون۔ مولانا احمد الدین نے قیام فیصل آباد کے دوران مولوی سردار احمد کو کئی بار مناظرے کا چیلنج دیا۔مولانا سردار احمد کی مسجد(جھنگ بازار)میں مولوی محمد عمر اچھروی کی آمدورفت رہتی تھی۔مگر انھیں کبھی مولانا احمد الدین کا سامنا کرنے کی جراَت نہیں ہوئی، البتہ تقسیمِ ملک سے قبل مولانا محمد عمر اچھروی سے ان کے کئی مناظرے ہوئے۔اسی طرح دوسرے مسالک کے اہلِ علم اور غیر مسلموں سے بھی انھوں نے مناظرے کیے۔ مولانا احمد الدین صاحب کے قیامِ فیصل آباد کے دوران مختلف مساجد میں ان کی خطابت اور وعظ کے سلسلے جاری رہے جن سے متاثر ہو کر بے شمار افراد، بلکہ بہت سے خاندانوں نے مسلک اہلِ حدیث قبول کیا۔ان میں صوفی احمد دین اور حاجی بشیر احمد اور ان کے بریلویت میں متشدد بھائی اور خاندان کے دور و نزدیک کے شیخ برادری کے لوگ خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں، جن کی اصلاحِ عقائد کے نتیجے میں شہر میں مسلک اہلِ حدیث کو بہت فروغ ہوا۔اس سلسلے میں میرے والد کا کردار بہت نمایاں تھا جو ان نوجوانوں کو کسی نہ کسی طرح مولانا کے پاس لے جاتے، ان سے یہ نوجوان مسائل دریافت کرتے۔پھر جب وہ اپنے علما کے پاس جا کر ان کا جواب طلب کرتے تو سمجھ جاتے کہ حق کیاہے! 1955ء میں جامع اہلِ حدیث امین پور بازار میں مولانا محمد صدیق رحمہ اللہ
Flag Counter