Maktaba Wahhabi

210 - 346
کا نام فضائل سید العالمین رکھا گیا ہے۔‘‘ اب ملاحظہ ہو تقریظ حضرت مولانا حافظ محمد عبداللہ صاحب روپڑی رحمہ اللہ لاہور ماڈل ٹاؤن: بسم اللّٰه الرحمن الرحیم الحمد للّٰه رب العالمین والصلاۃ والسلام علیٰ سید العالمین۔ ’’فضائل سید العالمین ’’مصنفہ مولانا احمد دین صاحب گکھڑوی میں نے شروع سے چالیس صفحات تک بالا ستیعاب اور اس سے آگے کئی مقامات سے جستہ جستہ دیکھی۔اس موضوع پر آج تک بے شمار کتابیں شائع ہو چکی ہیں، مگر ’’فضائل سید العالمین‘‘ کے مصنف کا طرزِ بیان دلکش ہونے کے ساتھ عام فہم اور مناظرانہ ہے، فضائل کے بیان میں اسلام کی حقانیت اور عالم گیر ہونے کے زبردست دلائل ہیں۔مخالفین کے اعتراضات کا احسن طریق سے ازالہ کیا گیا ہے۔اس کتاب کی خاص خوبی یہ ہے کہ جس قدر فضائل بیان ہوئے ان کا ماخذ صحیح ہے اور ان کو بطور دعویٰ و دلیل کے بیان کیاہے۔یعنی ایک فضیلت کا دعویٰ کرکے اس کو قرآن وحدیث سے ثابت کیا ہے۔مصنف نے روایات کی صحت کا التزام کیا ہے۔اگر کسی روایت میں کوئی ضعف ہے تو بہت تھوڑا اور ایسی روایات کا ذکر بھی اکثر بطور شواہد کے ہے۔مختصر یہ کہ اردو زبان میں یہ کتاب اپنے موضوع پر کئی خصوصیات کی حامل ہے، اس کا مطالعہ نہ صرف عوام کے لیے بلکہ علما خصوصاً مناظرین کے لیے بے حد مفید ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کو جزاے خیر دے اور ان کی سعی مشکور فرمائے۔اہلِ اسلام سے عموماً اور جماعت اہلِ حدیث سے خصوصاً
Flag Counter