6۔فضائل سید العالمین: مولانا احمد الدین گکھڑوی کی یہ تصنیف 30=16/20 سائز کے 240 صفحات کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے موضوع پر مشتمل ہے۔اس کے صفحۂ اول(ٹائٹل پیج)پر یہ الفاظ مرقوم ہیں : وکان فضل اللّٰه علیک عظیما فضائل سید العالمین مصنفہ احقر العباد احمد الدین گکھڑوی ملنے کا پتا: دفتر سید العالمین گکھڑمنڈی ناشر: سکول بک ڈپو گوجراں والا مولانا احمد الدین کی دوسری کتابوں کی طرح یہ کتاب بھی حافظ محمد یوسف گکھڑوی کے سکول بک ڈپو گوجراں والا نے شائع کی اور اشرف پریس ایبک روڈ(لاہور)میں چھپی۔ یہ کتاب مجھے نہیں مل رہی تھی۔میرے عزیز دوست شاہد فاروق ناگی(گوجراں والا)نے بذریعہ ڈاک ارسال کی۔اس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔شاہد فاروق ناگی کے متعلق میرا تجربہ ہے کہ میں نے جب ان سے کسی کتاب کے بارے میں کہا،اگر وہ ان کے پاس ہے تو انھوں نے فوراً بھجوا دی۔اگر نہیں ہے تو کہیں سے تلاش کرکے اصل کتاب یا اس کی فوٹو کاپی ارسال کردی۔اللہ انھیں جزاے خیر سے نوازے۔ اس کتاب پر جن حضراتِ علما نے تقاریظ لکھیں، وہ ہیں حضرت حافظ عبداللہ روپڑی،مولانا احمد الدین گکھڑوی کے استاذ محترم مولانا سلطان احمد موضع نت کلاں، |