’’سیرت المسیح والمحمد‘‘ مصنفہ مولوی احمد الدین صاحب متوطن گکھڑ ضلع گوجراں والا طبع ہوا 1929ء 4۔نجات الاسلام: مولانا احمد الدین گکھڑوی کی یہ کتاب ساٹھ صفحات پر مشتمل ہے جو سکول بک ڈپو گوجراں والا نے 1961ء(1381ھ)میں شائع کی۔اس کتاب کی تصنیف کا پس منظر یہ ہے کہ افغانستان کا ایک مسلمان سلطان محمد اس لیے عیسائی ہوگیا تھا کہ اس کے نزدیک اسلام میں نجات حاصل کرنے کی کوئی صورت نہیں، جب کہ عیسائیت میں نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔عیسائیت قبول کرنے کے بعد یہ شخص پادری ہوگیا اور اس نے اسلام کے خلاف کتابیں لکھیں، جن میں اسلام اور مسلمانوں پر شدید تنقید کی۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اطہر و اقدس پر بھی سخت ترین حملے کیے۔اس نے بعض مسلمان علماسے مناظرے بھی کیے۔حضرت مولانا ثناء اللہ امرتسری اور مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی رحمہم اللہ سے بھی اس کے مناظرے ہوئے۔[1] اس کتاب پر حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفی نے مقدمہ لکھا۔ بسم اللّٰه الرحمن الرحیم الحمد للّٰه رب العالمین والصلاۃ والسلام علی محمد والہٖ وأصحابہ أجمعین برحمتک یاأرحم الراحمین |