Maktaba Wahhabi

198 - 346
کتاب میں پروف ریڈنگ کی غلطیاں رہ گئی ہیں۔اس کی افادیت کے پیشِ نظر اسے خوب صورت انداز سے کمپوز کرا کے دوبارہ چھپوانا چاہیے۔ 3۔تقدیس سید الابرارعن مطاعن الذنادقۃ والکفار: مولانا احمد الدین گکھڑوی نے یہ کتاب بھی پادری ٹھاکر داس کی کتاب ’’سیرت المسیح ومحمد‘‘ کے جواب میں لکھی۔قدرے بڑے سائز کے 47 صفحات کی یہ کتاب 1929ء میں تصنیف ہوئی۔اپنے موضوع کی نہایت عمدہ کتاب ہے۔پادری ٹھاکر داس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس پر جو اعتراضات کیے، کتاب میں ان کا تحقیقی اور الزامی دونوں طریق سے جواب دیا گیا ہے۔پادری مذکور کے اعتراض کو ’’قال‘‘ لکھا گیا ہے اور اپنے جواب کو ’’اقول‘‘ تحریر کیا گیاہے۔ کتاب پر نہ مقدمہ ہے، نہ کسی عالم دین کی تقریظ۔یہ بھی مرقوم نہیں کہ کتاب کہاں چھپی اور کس ناشر نے شائع کی۔ٹائٹل پیج پر یہ الفاظ مرقوم ہیں : ھجوت محمدا فأجبت عنہ و عند اللّٰه في ذاک الجزاء فإن أبي ووالدتي وعرضي بعرضِ محمد منکم وفاء الحمد للہ کہ رسالہ لاجواب مسمی بہ تقدیس سید الابرار عن مطاعن الذنادقۃ والکفار بجواب
Flag Counter