Maktaba Wahhabi

195 - 346
اس کتاب پر تین علماے کرام نے تقاریظ لکھیں۔ان میں سے پہلے عالمِ دین ہیں مولانا احمد الدین کے استاذِ مکرم مولانا سلطان احمد رحمہ اللہ سکنہ نت کلاں بمضافات گکھڑ۔دوسرے ہیں حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ اور تیسرے بزرگ ہیں حضرت سید محمد شریف شاہ صاحب گھڑیالوی رحمہ اللہ کے فرزندگرامی حضرت سید محمد اسماعیل شاہ گھڑیالوی رحمہ اللہ۔ مولانا سلطان احمد رحمہ اللہ تحریر فرماتے ہیں : ’’اقول حامدًا ومصلیاً، برادرانِ اسلام، السلام علیکم! میرے شاگرد احمد الدین کو طالب علمی کے زمانے میں بھی غیر مذاہب کی کتب مطالعہ کرنے کا ازحد شوق تھا۔اسی اثنا میں ان کو ایک رسالہ مسمی سیرت المسیح و محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)ملا۔اس کے مصنف پادری ٹھاکر داس نے حضرت مسیح اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا مقابلہ کرتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں سب و شتم سے کام لیتے ہوئے افترا پردازی اور بہتان طرازی کرنے میں کوئی دقیقہ باقی نہ چھوڑا۔مولوی احمد الدین نے مجھے اس کے تحقیقی اور الزامی جواب سنائے جو نہایت مدلل اور مبرہن تھے، جن کو سن کر دل میں سرور پیدا ہوا۔میں نے اس کو نصیحت کی کہ ان جوابات کو کتابی صورت میں قلم بند کر کے شائع کرنا چاہیے تاکہ اہلِ اسلام کے ہاتھ میں ایک دستاویز ہو۔برادرانِ اسلام کی خدمت میں التماس ہے کہ اس کتاب کی اشاعت میں نہایت کوشش کرکے بہ نظر غور مطالعہ کریں اورعیسائیوں تک پہنچانے کی سعی بھی کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق دے۔آمین‘‘ [1] اب حضرت مولانا محمدا سماعیل سلفی شیح الحدیث والتفسیر گوجراں والا کی رقم فرمودہ تقریظ ملاحظہ ہو:
Flag Counter