وقت تک بات نہیں بن سکتی۔مولانا احمد الدین نے تحریفِ بائبل کے تمام پہلوؤں کا بہترین انداز سے جائزہ لیا ہے۔ ’’پہلے یہ ذخیرہ مولانا رحمت اللہ صاحب کیرانوی کی ’’اظہار الحق‘‘ اور ابن القیم رحمہ اللہ کی ’’ہداہۃالجباریٰ من الیہود و النصاریٰ‘‘ وغیرہ میں تھا، اب یہ مواد ایک خاص انداز سے زیرِ تقریظ کتاب میں آگیا ہے۔دونوں اس باب میں قابلِ اعتماد ہیں۔خدا تعالیٰ مصنف کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ناظرین سے استدعا ہے کہ کتاب غور سے پڑھیں اور اسے خرید کر مسیحی حضرات تک پہنچائیں اور مصنف کی صحت اور طولِ حیات کے لیے دعا فرمائیں۔‘‘ محمد اسماعیل مدرس و خطیب جامع مسجد اہلِ حدیث گوجراں والا کتاب کے آخر(صفحہ 190،191)میں کتاب کے ناشر عنایت اللہ نے ’’عرضِ ناشر‘‘ کے عنوان سے لکھا ہے: ’’ناظرین! یہ کتاب جو کہ آپ کے ہاتھ میں ہے، اس کی اشاعت کی غرض و غایت سوا اس کے اور کوئی نہیں کہ عیسائیوں کے اکثر مناد اور پادری مختلف مقامات پر مجمعے لگا کر عیسائیت کی تبلیغ کرتے رہتے ہیں۔اس وقت مسلمان اسے برا تو محسوس کرتے ہیں، لیکن عیسائیت کے متعلق کچھ واقفیت نہ ہونے کی بنا پر دل ہی دل میں جل کر رہ جاتے ہیں۔لیکن اگر کوئی مسلمان ان مجمع باز منادوں پر کوئی اعتراض کرے تو بجائے اس کے کہ اپنی بائبل کی صفائی پیش کریں الٹا قرآن مجید اور اسلام پر بر سنا |