Maktaba Wahhabi

46 - 135
۱۔ امام ابو عمرو عثمان بن سعید الدانی رحمہ اللہ (ت ۴۴۴ھ) کی کتب، مثلاً: ٭ التیسیر فی القراءات السبع: علامہ ابن الجزری رحمہ اللہ اس کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’یہ کتب قراءات میں سے صحیح ترین اور قراءات سبعہ کے باب میں واضح ترین کتاب ہے۔‘‘ [1] علامہ زرکشی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قراءات سبعہ کے باب میں خوبصورت ترین کتاب امام ابو عمرو دانی کی ’’التیسیر‘‘ ہے۔ [2] ٭ جامع البیان فی القراءات السبع: یہ کتاب قراء سبعہ کے پانچ سو (۵۰۰) سے زائد طرق و روایات پر مشتمل ہے۔ علامہ ابن الجزری رحمہ اللہ اس کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔ یہ کتاب اس علم پر بڑی جلیل القدر اور شاندار تصنیف ہے، اس میدان میں اسجیسی کوئی دوسری کتاب نہیں لکھی گئی۔ [3] ٭ کتاب المفردات السبع: اس کتاب میں آپ نے قرائے سبعہ میں سے ہر قاری کی قراء ت کو الگ الگ بیان فرمایا ہے۔ ٭ کتاب التہذیب: اس میں آپ نے قرائے سبعہ میں سے ہر قاری کے تفردات کو بیان فرمایا ہے۔
Flag Counter