[ترجمہ:یقیناًاللہ تعالیٰ وعدہ خلافی نہیں کرتا]یہ تو اس رحمن و رحیم رب کا وعدہ ہے،جو قول و گفتار میں سب سے زیادہ سچا ہے۔﴿وَ مَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰہِ حَدِیْثًا﴾[1][ترجمہ:اللہ تعالیٰ سے زیادہ سچی بات والا اور کون ہوگا؟]﴿وَعَدَ اللّٰہِ حَقًّا وَ مَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰہِ قِیْلًا﴾[2][ترجمہ:یہ ہے اللہ تعالیٰ کا وعدہ،جو سراسر سچا ہے اور کون ہے،جو اپنی بات میں اللہ تعالیٰ سے زیادہ سچا ہو؟]یہ تو اس قادر مطلق کا وعدہ ہے،جو اپنا عہد کو سب سے زیادہ پورا کرنے والا ہے۔﴿وَ مَنْ اَوْفٰی بِعَہْدِہٖ مِنَ اللّٰہِ﴾[3][ترجمہ:اور کون ہے،جو اللہ تعالیٰ سے زیادہ اپنا عہد کو پورا کرنے والا ہو؟]یہ تو اس رب ذوالجلال کا وعدہ ہے،جس کا وعدہ حق و صدق کے سوا کچھ ہوتا ہی نہیں۔اس نے خود ہی فرمایا:﴿اَ لَآ اِنَّ وَعْدَ اللّٰہِ حَقٌّ﴾[4][ترجمہ:یاد رکھو،کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے]ب:اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کی تاکید[لام تاکید]سے فرمائی۔﴿وَ لَیَنْصُرَنَّ اللّٰہُ مَنْ یَّنْصُرُہٗ﴾میں﴿لَیَنْصُرَنَّ﴾کے شروع والا[لام]لام توکید ہے اور علامہ شوکانی رحمہ اللہ کے بیان کے مطابق یہ جملہ حذف شدہ قسم کا جواب ہے اور آیت کریمہ کا معنی