’’اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم فرمائے،جو مجھ سے حدیث سنے،اسے یاد کرے،یہاں تک کہ دوسرے شخص کو پہنچادے،کتنے حاملین فقہ اس شخص تک[بات]پہنچاتے ہیں،جو ان سے زیادہ فقیہ ہوتا ہے اور کتنے ہی حامل فقہ فقیہ نہیں ہوتے۔‘‘صحیح ابن حبان میں عنوانِ حدیث:امام ابن حبان رحمہ اللہ نے تحریر کیا ہے:[ذِکْرُ رَحْمَۃِ اللّٰہِ جَلَّ وَعَلَا مَنْ بَلَّغَ أُمَّۃَ الْمُصْطَفٰی حَدِیْثًا صَحِیْحًا عَنْہُ][1][امت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک صحیح حدیث پہنچانے والے پر اللہ عزوجل کی رحمت کا ذکر]اے مولائے کریم!ہم ناکاروں اور ہماری اولادوں کو ایسے سعادت مند لوگوں میں شامل فرما۔آمین یا رب العالمین۔