العالمین ہی ہے۔امام نووی رحمہ اللہ نے یہ بھی لکھا ہے،کہ اس حدیث میں علم،دعوتِ ہدایت اور اچھی باتوں کی ابتدا کرنے کی فضیلت کا بیان ہے۔[1]ب:امام ابن قیم رحمہ اللہ نے قلم بند کیا ہے:’’جب کسی عالم کے ذریعے ایک شخص کا ہدایت پانا،اس کے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے،جو کہ اونٹوں والوں کے ہاں بہترین قسم ہے،تو پھر اس شخص کے اجر و ثواب کے کیا کہنے،جس کے ہاتھوں ہر روز لوگوں کی جماعتیں ہدایت حاصل کریں۔‘‘ [2]اے ہمارے رحمن و رحیم رب!ہمیں اس اجر و ثواب سے وافر حصہ نصیب فرمائیے۔آمین یا رب العالمین۔صحیح بخاری میں عنوانِ حدیث:امام بخاری رحمہ اللہ نے تحریر کیا ہے:[بَابُ فَضْلِ مَنْ أَسْلَمَ عَلَی یَدَیْہِ رَجُلٌ][3][اس شخص کی فضیلت کے متعلق باب،جس کے ہاتھ پر کوئی اسلام لائے]سنن ابی داؤد میں عنوان حدیث:اور امام ابوداؤد رحمہ اللہ نےاپنی کتاب السنن میں اس پر درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے: