اس بات کو اچھی طرح واضح کیا ہے۔ذیل میں چند ایک مفسرین کے اقوال ملاحظہ فرمائیے:ا:ترجمان القرآن حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا:(وَجَاہِدْہُمْ بِہٖ) بِالْقُرْآنِ۔[1]یعنی ان کے ساتھ قرآن کریم کے ساتھ جہاد کرو۔ب:امام بغوی رحمہ اللہ نے تحریر کیا ہے:’’(وَجَاہِدْہُمْ بہِ) أَيْ بِالْقُرْآنِ (جِہَادًا کَبِیْرًا) شَدِیْدًا۔‘‘ [2]’’یعنی ان کے ساتھ قرآن کریم کے ساتھ شدید جہاد کرو۔‘‘ج:حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ رقم طراز ہیں:’’(وَجَاہِدْہُمْ بہِ) أَيْ بِالْقُرْآنِ (جِہَادًا کَبِیْرًا) أَيْ تَامًا شَدِیْدًا۔‘‘ [3]’’یعنی ان کے ساتھ قرآن کریم کے ساتھ پورا اور سخت جہاد کرو۔‘‘د:علامہ قرطبی رحمہ اللہ نے قلم بند کیا ہے:’’(آیت کی تفسیر میں) کہا گیا ہے کہ:تلوار کے ساتھ (جہاد کرو)،لیکن یہ[معنی]بعید ہے،کیونکہ سورت مکی ہے اور جہاد کے حکم سے پہلے نازل ہوئی۔(جِہَادًا کَبِیْرًا) ایسا جہاد ہو،کہ اس میں سستی و کوتاہی نہ ہو۔‘‘ [4]ھ:قاضی ابوسعود رحمہ اللہ نے لکھا ہے:"(وجَاہِدْہُمْ بِہِ) أَيْ بِالْقُرْآنِ،بِتَلَاوَۃِ مَا