جب جبرئیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:’’یَا جِبْرِیْلُ! أَيُّ الْبُلْدَانِ شَرٌّ؟‘‘’’اے جبریل! بد ترین شہر کون سا ہے؟‘‘انہوں نے کہا:’’لَا أَدْرِيْ حَتَّی أَسْأَلَ رَبِّيْ عَزَّوَجَلَّ۔‘‘’’مجھے علم نہیں ، یہاں تک کہ میں اپنے رب عزوجل سے دریافت کر لوں ۔‘‘راوی نے بیان کیا:’’جبریل علیہ السلام چلے گئے اور جتنا عرصہ اللہ تعالیٰ نے چاہا، وہ نہ آئے، پھر تشریف لائے اور کہا:’’یَا مُحَمَّدُ صلي اللّٰه عليه وسلم إِنَّکَ سَأَلْتَنِيْ أَیُّ الْبُلْدَانِ شَرٌّ ، فَقُلْتُ: ’’لَا أَدْرِيْ‘‘ ، وَإِنِّيْ سَأَلْتُ رَبِّيْ عَزَّوَجَلُّ:’’أَيُّ الْبُلْدَانِ شَرٌّ؟ فَقَالَ: ’’أَسْوَاقُھَا۔‘‘’’اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے بد ترین شہر کے متعلق مجھ سے استفسار کیا ، تو میں نے کہا: ’’میں نہیں جانتا۔‘‘ اور میں نے اپنے رب عزوجل سے پوچھا:’’بد ترین شہر کون سا ہے؟ ‘‘ تو انہوں نے فرمایا: ’’ان [شہروں ] کے بازار ہیں ۔‘‘ [1]