۳۔ ایک دوسرے کو وصیت حق کرنے کا شرائط فلاح میں سے ہونا:اللہ تعالیٰ نے اس بات کا اعلان فرما رکھا ہے ، کہ تمام بنی نوع انسان سنگین خسارے میں ہیں ۔ اس خسارے سے صرف وہی محفوظ رہے گا، جو کہ چار کام کرے گا۔ اور ان چار میں سے ایک [التواصي بالحق] [ایک دوسرے کو حق بات کی وصیت کرنا ہے]ارشادِ رب العالمین ہے:{وَالْعَصْرِ۔ إِنَّ الْاِِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍ۔ إِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۔} [1][زمانے کی قسم! بلاشبہ تمام انسان ضرور ہی بہت بڑے خسارہ میں ہیں ، سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک اعمال کیے اور آپس میں حق کی وصیت کی اور ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کی۔]اور [تواصی بالحق] سے مراد یہ ہے ، جیسا کہ علامہ شوکانی نے بیان کیا ہے ، کہ وہ ایک دوسرے کو اپنی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی تلقین کریں اور وہ ذمہ داری یہ ہے ، کہ وہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائیں ، توحید کا اقرار کریں ، شریعت الٰہیہ کے مطابق زندگی بسر کریں اور اللہ تعالیٰ کی ممنوعہ باتوں سے اجتناب کریں ۔امام عبدالرزاق نے حضرت محمد بن کعب قرظی رضی اللہ عنہ سے اس سورت کی تفسیر میں نقل کیا ہے :’’{وَالْعَصْرِ} قَسَمٌ أَقْسَمَ رَبُّنَا تَبَارَکَ وَتَعَالَی{إِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِيْ خُسْرٍ} قَالَ: اَ لْإِنْسَانُ کُلُّھُمْ ثُمَّ اسْتَثْنَی فَقَالَ: {إِلاَّ الَّذِیْنَ آمَنُوْا}، ثُمَّ لَمْ یَدَعْھُمْ وَذَاکَ ، حَتَّی قَالَ: {وَعَمِلُوا