Maktaba Wahhabi

دعوت دین کون دے؟

مؤلف: پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی

ناشر: قدوسیہ اسلامک پریس

سال شائع: ستمبر 2007ء

۸۔ضمام رضی اللہ عنہ کا قبولِ اسلام کے بعد اپنی قوم کو دعوت دینا: ضمام بن ثعلبہ اپنی قوم کے نمائندے کی حیثیت سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے۔ چند ایک سو الات دریافت کرنے کے بعد توحید و رسالت کی گواہی دی۔ اپنی قوم کی طرف واپس آئے ، انہیں دعوتِ اسلام پیش کی اور وہ سارے لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے۔ امام احمد نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے حو الے سے روایت نقل کی ہے، کہ قبیلہ بنو سعد بن بکر نے ضمام بن ثعلبہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنا مندوب بناکر بھیجا۔ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچے۔ مسجد کے دروازے پر اپنے اونٹ کو بٹھا کر اس کے گھٹنوں کو باندھا۔ پھر مسجد میں داخل ہوئے اور تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے درمیان تشریف فرما تھے۔ ضمام ایک مضبوط ، زیاہ بالوں اور دو زلفوں والے شخص تھے۔ وہ سیدھے آکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر کھڑے ہو کر کہنے لگے: ’’ أَیُّکُمْ ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلَبِ؟‘‘ [تم میں سے عبدالمطلب کا بیٹا کون ہے؟] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلَبِ‘‘ [میں عبدالمطلب کا بیٹا ہوں ۔] انہوں نے کہا: ’’مُحَمَّدٌ صلي اللّٰه عليه وسلم ؟‘‘ [محمد۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ [ہو]؟] آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نَعَمْ‘‘ [ہاں ]
x
صفحہعنوان
13پیش لفظ
15کتاب کی تیاری میں پیش نظر باتیں :
15خاکہ کتاب:
16شکر و دعا:
17مبحث اوّل دعوت الی اللہ کا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہونا
17۱۔دعوتِ دین کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین کی ذمہ داری ہونا:
19۲۔ امر بالمعروف و نہی عن المنکر <mfnote> کا اُمت میں سے ہونے کی ایک شرط ہونا:
21۳۔ ایک دوسرے کو وصیت حق کرنے کا شرائط فلاح میں سے ہونا:
25۴۔ ایک آیت بھی جاننے پر آگے پہنچانے کا حکمِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم :
26۵۔ حاضرین کے لیے غائب لوگوں تک خطبہ پہنچانے کا حکمِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم :
28۶۔ قبولِ اسلام کے فوراً بعد ابو ذر رضی اللہ عنہ کے لیے حکم تبلیغ:
33۷۔ وفدِ عبدالقیس کے لیے حکم تبلیغ:
36۸۔ وفدِ بنی لیث کو لوگوں کو تعلیم دینے کا حکمِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم :
39مبحث دوئم دعوتِ دین دینے کی ہر مسلمان کو ترغیب
39۱۔ ایک حدیث پہنچانے والے کے لیے دعائے مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم :
42۲۔ ہدایت و خیر کی کسی بھی بات بتلانے والے کے لیے عمل کرنے والے کے برابر اجر:
47مبحث سوئم قبول اسلام کے ساتھ ہی دعوتِ دین کا آغاز
47۱۔ قبول اسلام کے بعد صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی دعوتی سر گرمیاں :
48۲۔ قبولِ اسلام کے بعد طلیب رضی اللہ عنہ کا ماں کو دعوتِ دین دینا:
51۳۔ اسلام لاتے ہی جنّات کا داعی بن کر پلٹنا:
54۴۔ انصار کے ایک گروہ کا مسلمان ہوتے ہی ارادہ دعوت:
56۵۔دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے ہر انصاری کا دعوتِ دین دینا:
57۶۔سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا قبولِ اسلام کے بعد اپنی قوم کو دعوت دینا:
59۷۔ رفاعہ رضی اللہ عنہ کا قبولِ اسلام کے بعد اپنی قوم کو دعوت دینا:
60۸۔ضمام رضی اللہ عنہ کا قبولِ اسلام کے بعد اپنی قوم کو دعوت دینا:
64۹۔ عروہ ثقفی رضی اللہ عنہ کا قبولِ اسلام کے بعد اپنی قوم کو دعوت دینا:
66۱۰۔ اقرارِ حق کے بعد ایک بدوی رضی اللہ عنہ کا عزمِ دعوت:
67ایک مستشرق کی گواہی:
69مبحث چہارم دعوتِ دین کی خاطر عام مسلمانوں کی سر گرمیاں
71مبحث پنجم دعوتِ دین کی ذمہ داری کے متعلق اقوالِ علماء
71۱۔امام ابن قیم کا قول:
72۲۔ حافظ ابن کثیر کا قول:
72۳۔ شیخ ابن بادیس کا قول:
73۴۔ شیخ ابن باز کا قول:
74۵۔ ڈاکٹر علی عبدالحلیم محمود کا قول:
75مبحث ششم تنبیہات
75۱۔عامۃ الناس کا صرف دعوتِ خاصہ دینا:
77۲۔ عامۃ الناس کا صرف واضح باتوں کی دعوت دینا:
78۳۔ داعی کا اپنے حدودِ علم میں رہنا:
83۴۔ بلا علم دعوت میں اللہ تعالیٰ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر افترا کا اندیشہ:
87حرفِ آخر
87خلاصۂ کتاب:
88اپیل:
90المراجع و المصادر
102اُردو کتب:
Flag Counter