مبحث ششمتنبیہاتاس مقام پر قارئین کرام کی توجہ درج ذیل تین باتوں کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں :۱۔ عامۃ الناس کا صرف دعوتِ خاصہ دینا۲۔ عامۃ الناس کا صرف واضح باتوں کی دعوت دینا۳۔ داعی کا اپنے حدودِ علم میں رہنا۱۔عامۃ الناس کا صرف دعوتِ خاصہ دینا:دعوت کی دو اقسام ہیں : ایک قسم [دعوتِ عامہ] اور دوسری قسم [دعوتِ خاصہ] یا [دعوتِ فردیہ] ہے۔ دعوتِ عامہ سے مراد ایسی دعوت ہے ، کہ اس میں لوگوں کی جماعت یا گروہ کو کسی بات کا قائل کرنے کے لیے دعوت دی جائے ، جیسے کہ امام مسجد اپنی مسجد میں ، خطیب اپنے خطبہ میں اور مصنف اپنی کتاب کے ذریعہ عام لوگوں کو دعوت دیتا ہے۔ [1]دعوت ِ خاصہ یا دعوتِ فردیہ سے مراد ایسی دعوت ہوتی ہے ، کہ اس میں ایک شخص یا چند ایک اشخاص کو کسی بات کا قائل کرنے کی خاطر دعوت دی جاتی ہے۔ [2]گزشتہ صفحات میں جو بات بیان کی گئی ہے ، کہ دین کی دعوت دینا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ، تو اس کا معنی یہ نہیں کہ ہر کس و ناکس مسجد میں تقریر کے لیے کھڑا ہو جائے، یا وہ منبر پر چڑھ کر خطبہ دینا شروع کر دے، یا وہ دینی مسائل کے متعلق کتابیں