Maktaba Wahhabi

41 - 41
من ذلک)شیعی مفسر عیاشی سورہ براء ہ کی تفسیر میں ابو حمزہ ثمالی سے روایت کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ میں نے امام سے کہا کہ من أعداء اللّٰه ؟ اللہ کے دشمن کون لوگ ہیں ،انھوں نے کہا کہ چار بت ۔میں نے پوچھا کہ کون کون ؟کہا :ابو الفصیل،رمع ،نعثل ،معاویہ ،اور جو بھی ان کے دین پر ہو ،پس جو ان سے دشمنی رکھے گا وہ اعداء اللہ سے دشمنی رکھے گا۔ اس کے بعد ان چاروں ناموں کی تشریح کی ہے جس میں اوّل سے ابو بکر،دوم سے عمر (رمع، عمر کامقلوب ہے ) سوم سے عثمان مراد لینے کی بات کہی ہے۔ [1] (نوٹ: نعثل کا معنیٰ لغت میں کھوسٹ بڈھا اور نر بجّو ہوتا ہے، حضرت عثمان کے جسم پر بال زیادہ تھے اس لیے یہ لوگ ان کے لیے یہ لفظ بطور استہزاء کے استعمال کرتے ہیں) شیعی مفسر عیاشی ہی کا یہ کہنا ہے کہ آیت کریمہ:یا ایھا الذین آمنوا لا تبطلوا صدقاتکم بالمن والأذی) (البقرۃ: ۲۶۴) ’’اے ایمان والو! اپنے صدقات کو احسان جتاکر اور تکلیف پہنچا کر باطل مت کرو‘‘ حضرت عثمان کے بارے میں نازل ہوئی ۔ [2] ایک دوسرے شیعی مفسر بحرانی کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان سے فرمایا’’میں نے تمہارا اسلام فسخ کردیا تم نکل جاؤ! اس پر یہ آیت کریمہ نازل
Flag Counter