Maktaba Wahhabi

4 - 47
دکھایا گیا،بلکہ عراق اور افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی لاشوں کو بجائے امریکہ کے جرمنی منتقل کیا جاتا ہے،امریکہ یہ راگ الاپتا ہے کہ عراق میں اس کے صرف دو ہزار فوجی ہلاک ہوئے،جب کہ حقیقی تعداد اس سے دس گنا زیادہ ہے۔امریکہ میں 9/11 کی سازش اسرائیل نے تیار کی تھی اور اسے کولمبیا کی یہودی ڈرگس مافیا نے انجام دیا تھا،تاکہ تحریک انتفاضہ کو کچلنے کے لئے اس کی بربریت سے اہل دنیا کی توجہ ہٹائی جاسکے،دنیا کے مختلف گوشوں سے اس بات کی تحقیق کا مطالبہ ہوا کہ حادثے کے دن ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ہزاروں یہودی کام سے کیوں غائب رہے ؟ اور کیا کسی ایک طیارہ کے ٹکرانے سے کوئی سو منزلہ عمارت ریت کے تودے کی طرح بیٹھ سکتی ہے ؟ لیکن ان تمام تحقیقات کے مطالبوں کو پائے استحقار سے ٹھکراتے ہوئے اس وقت کے امریکی فرعون جارج واکر بش نے افغانستان پر ہلہ بول دیا،تاکہ روس سے آزاد ہونے والی چھ مسلم ریاستوں(جن کے پاس بے پناہ پٹرول اور گیس کے ذخائر ہیں)اور خود افغانستان کے بے پناہ گیس کے ذخائر پر قبضہ کرلے،اس نے سوچا کہ افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں انہیں کوئی نا کوئی "مشرف یا زرداری" مل ہی جائے گا جسکے تعاون سے اسے بحیرہ عرب تک رسائی حاصل ہوہی جائے گی،اور اس طرح گرم سمندر تک رسائی،جس کے لئے روس نے گیارہ سالہ طویل جنگ لڑی تھی،اسے بس" تورا بورا " کے پہاڑوں پر اندھا دھند بمباری سے حاصل ہوجائے گی۔اور اس کامیابی کا اسے اس
Flag Counter