Maktaba Wahhabi

14 - 47
چھت پر چڑھا دیا کہ وہ چکی کا پاٹ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر گرادے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت جبرئیل علیہ السلام کے ذریعہ ان کے خبث باطن کی اطلاع دے دی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ تیزی سے اٹھے اور مدینہ آکر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو ان کے گھروں کا محاصرہ کرلینے کا حکم دیا،آخر کار انہوں نے ہتھیار ڈال دیئے اور اس طرح ۳ھ ؁میں مدینہ منورہ سے ان کی جلا وطنی عمل میں آئی۔ کعب بن اشرف یہودی کا انجام یہ شخص مدینہ کا سر کردہ یہودی سردار اور شاعر تھا،جب جنگ بدر میں مسلمانوں کو فتح کی خبر اسے ملی تو اس پر غم واندوہ کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔اس کے ساتھ ہی وہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ کی اہانت،ہجو اور دریدہ دہنی پر اتر آیا،مقتولین بدر کی تعزیت کے لئے مکہ گیا چونکہ شاعر تھا اس نے مقتولین میدان بدر کا دردناک مرثیہ لکھا اور اسے خود رورو کر گاتا اور مشرکین مکہ کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے انتقام لینے کے لئے اکساتا،اس نے قریش کے چیدہ چیدہ سرداروں کو جمع کر کے غلاف کعبہ پکڑواکر ان سے قسمیں لیں کہ وہ اسلا م اور مسلمانوں سے انتقام لیں گے۔پھر مدینہ آیا اور اپنے ساتھ دو حسین وجمیل خادماؤں کو لے آیا،وہ انہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مذمت میں اشعار لکھ دیتا اور وہ ان اشعار کو لہک چہک کر مدینے کے بازاروں میں گاتی پھرتیں نیز اس نے مسلمان عورتوں کے متعلق بے ہودہ اشعار کہنے شروع کردئیے۔جب
Flag Counter