Maktaba Wahhabi

1 - 47
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم پھر وہی شرارت امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مقیم ایک اسرائیلی یہودی "نکولا باسلے " نامی شخص نے "مسلمانوں کی معصومیت " "Innocence of Muslims"کے عنوان سے انگریزی زبان میں ایک فلم بنائی اور بطور رائٹر وڈائرکٹر " سام بیسائیل" کا جعلی نام استعمال کرکے،آج سے چھ سات ماہ پہلے اسے یو ٹیوب پر جاری کردیا،اس فلم کی تیاری میں امریکہ کے سو سے زیادہ یہودیوں نے اپنا سرمایہ لگایا،اور دس سے زائد مصرکے عیسائیوں نے اس فلم میں مختلف قسم کے کردار ادا کئے۔دو ماہ پہلے جب یہ فلم ڈب ہوکر عربی میں آئی اور اسے مختلف ممالک کے مسلمانوں نے یوٹیوب پر دیکھا تو غیض وغضب سے بھڑک اٹھے،مراکش سے لیکر انڈونیشیا تک ہر جگہ کے مسلمان سراپا احتجاج بن گئے،چونکہ یہ فلم امریکہ میں بنی تھی،اور اسے بنانے والا اور سرمایہ فراہم کرنے والے سارے کے سارے امریکی تھے،اس لئے مسلمانوں کا امریکہ کے خلاف احتجاج سراسر مبنی بر انصاف تھا،چنانچہ اس فلم کے رد عمل کے طور پر لیبیا میں امریکی سفارت خانہ میں آگ لگادی گئی،جس میں امریکی سفیر ہلاک ہوا،اور اس کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں امریکی وبرطانوی سفارت خانوں کو نقصان پہنچایا گیا اور امریکہ نے اپنے سفارت خانوں پر حملوں کا انتقام لینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے دو بحری بیڑے لیبیا روانہ کردئے۔
Flag Counter