Maktaba Wahhabi

45 - 47
ایک ممالک کے اخباروں نے اسے شائع کیا یہ بھی وہی ایک صدائے بازگشت ہے جو آ غاز نبوت سے جاری ہے۔ ڈنمارک کے کارٹونسٹ کی شرارت اور اس کا عبرتناک انجام ڈنمارک کے اخبار" شیلانڈ بوستین" کے شمارہ 3-9-2005 میں رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ایک گستاخانہ کارٹون شائع ہوا،جس میں ایک شخص کو دکھایا گیا جس کے ایک ہاتھ میں خنجر اور سر پر پگڑی بندھی ہوئی ہے اور پگڑی میں بم رکھا گیا اور اس کے نیچے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی اسم گرامی لکھا گیا ہے۔تو گویا اس کارٹون کے بنانے والے ملعون نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو(معاذ اللہ)دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی تھی۔ملعون کارٹونسٹ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق بھی کچھ کارٹون دئے تھے لیکن اخبار کے ملعون مالک نے اسے چھاپنے سے اس لئے انکار کردیا کہ اس سے عیسائیوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔اس کارٹون کی اشاعت کے بعد جب ساری دنیا میں اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند ہوئی اور ڈنمارک کے ساز وسامان اور غذائی اشیاء کا بائیکاٹ ہوا تو اس کی پشت پناہی پر سارا یورپ اور امریکہ کھڑا ہوگیا،بلکہ ڈنمارک کی حمایت اور موافقت کرتے ہوئے اس ملعون کارٹون کو یورپ اور امریکہ کے کئی اخباروں نے شائع کیا اور اسے اظہارِ آزادیٔ رائے کا نام دیکر مسلمانوں کی خوب دل زاری کی اور اس ملعون کارٹونسٹ کو زیڈ
Flag Counter