Maktaba Wahhabi

47 - 47
نعت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سلام اس پر کہ جس نے بے کسوں کی دست گیری کی سلام اس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی سلام اس پر کہ اسرارِ محبت جس نے سمجھائے سلام اس پر کہ جس نے زخم کھا کر پھول برسائے سلام اس پر کہ جس کے گھر میں چاندی تھی نہ سونا تھا سلام اس پر کہ ٹوٹا بوریا جس کا بچھونا تھا سلام اس پر جو سچائی کی خاطر دکھ اٹھاتا تھا سلام اس پر جو بھوکا رہ کے اوروں کو کھلاتا تھا سلام اس پر جو امت کے لئے راتوں کو روتا تھا سلام اس پر جو فرشِ خاک پر جاڑوں میں سوتا تھا سلام اس پر کہ جس کا نام لے کر اس کے شیدائی الٹ دیتے ہیں تختِ قیصریت،اوجِ دارائی سلام اس ذات پر جس کے پریشاں حال دیوانے سنا سکتے ہیں اب بھی خالد وحیدر کے افسانے
Flag Counter