سماع و قوالی اور گانا و موسیقی (کتاب وسنت اور سلف امت کی نظر میں )
مؤلف: الشیخ محمد منیر قمر
ناشر: توحید پبلی کیشنز، پنگلور (انڈیا)
سال شائع: 2009
75
تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ تم یوں کہتے [1]:((اَتَیْنَاکُمْ اَتَیْنَاکُمْ فَحَیُّوْنَا نُحَیِّیْکُمْوَ لَوْ لَا الذَّہَبُ الْأَحمَ رُ مَا حَلَّتْ بَوَادِیْکُمْوَ لَوْ لَا الْحَبَّۃُ السَّمْرَ ائُ لَمْ تُسْمَنْ عَذَارِیْکُمْ))بعض روایات میں یہ بات بھی وارد ہوئی ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ کیلئے ہجرت کرکے شہر کے قریب پہنچے تو انصار کی بچیوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی خوشی میں یہ اشعار گائے تھے:طَلَعَ الْبَدْرُ عَلَیْنَا مِنْ ثَنِیَّاتِ الْوَدَاعٖوَجَبَ الشُّکْرُ عَلَیْنَا مَا دَعَا لِلّٰہِ دَاعٖأَیُّہَا الْمَبْعُوْثُ فِیْنَا جِئْتَ بِالْأَمْرِ الْمُطاعٖ’’ اِن پہاڑوں سے جو ہیں سمتِ جنوب چودہویں کا چاند ہم پر طلوع ہواکیسا عمدہ دین اور تعلیم ہے؟! شکر واجب ہے اپنے اللہ کاہے اطاعت فرض تیرے حکم کی بھیجنے والا ہے تیرا کبریاء‘‘یہ اشعار و واقعہ تو بڑا معروف ہے مگر اسکی سند صحیح و ثابت نہیں ہے بلکہ اسکی سند و متن دونوں پر کلام کیا گیا ہے۔[2]غرض اما م ابن الجوزی اور امام شاطبی و غیرہ کے بقول:’’سیدھے سادے فطری طریقے سے اچھے شعر پڑھنے میں تو کوئی حرج نہیں جن میں جنّت و دوزخ کے تذکرے ہوں،مگر مصنوعی انداز سے بنائے گئے اور راگ و لَے سے شراب و شباب اور گُل و رخسار یا دیگر اعضاء کی تعریف میں گائے جانے والے اشعار ہرگز جائز نہیں ہیں۔‘‘[3]