سماع و قوالی اور گانا و موسیقی (کتاب وسنت اور سلف امت کی نظر میں )
مؤلف: الشیخ محمد منیر قمر
ناشر: توحید پبلی کیشنز، پنگلور (انڈیا)
سال شائع: 2009
67
جہاں تک شادی کا تعلق ہے تو اس میں صرف دف بجانا اور ساتھ ہی شادی بیاہ کے وہ مخصوص اشعار پڑھنا جائز ہے جن میں کسی حرام چیز کی طرف دعوت نہ دی گئی ہو اور نہ ہی کوئی حرام و ناجائز مدح سرائی کی گئی ہو اور یہ بھی رات کے وقت اور خاص عورتوں کیلئے روا ہے تاکہ نکاح کا اعلانِ عام و تشہیر ہوجائے اور نکاح و زنا میں فرق ہوجائے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح سند کے ساتھ یہ بات ثابت ہے۔اور طبلہ[ڈھول و غیرہ]بجانا شادی بیاہ یا کسی بھی دوسرے موقع پر روا نہیں ہے۔صرف دف پر کفایت کی جائے اور وہ بھی صرف عورتیں بجائیں مرد نہیں۔‘‘[1] بریلوی مکتبِ فکر کے بانی و امام شاہ احمد رضا خان:بریلوی مکتبِ فکر کے بانی و امام شاہ احمد رضا خان اپنی کتاب ’’ احکامِ شریعت ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ان سے کسی نے سوال کیا جو کہ یوں تھا:٭ آپ سے بعد نمازِ مغرب رخصت ہوا تو ایک دوست ایک عُرس پرلے گیا۔وہاں نعت اور شانِ اولیاء اللہ کے اشعار گانے کے ساتھ ساتھ سارنگیاں اور ڈھول بج رہے تھے۔یہ باجے شریعت میں قطعی حرام ہیں۔کیا اس فعل سے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اولیاء اللہ خوش ہوتے ہوں گے؟شاہ احمد رضا خان صاحب جواب میں لکھتے ہیں:’’ ایسی قوّالی حرام ہے،حاضرین سب گناہگار ہیں،اور ان سب کا گناہ ایسا عرس کروانے والوں اور قوّالوں پر ہے۔حاضرین میں سے ہر ایک پر اپنا اپنا پورا گناہ،قوّالوں پر اپنا گناہ الگ اور سب حاضرین کے برابر جدا،اور ایسا عرس کروانے والے پر اپنا گناہ الگ اور قوّالوں کے برابر جدا،اور سب حاضرین کے برابر علیحدہ۔وجہ یہ کہ حاضرین کو عرس کروانے والے نے بلایا۔اُن کیلئے اس گناہ کا سامان پھیلایا اور قوّالوں نے انہیں سنایا۔اگر وہ سامان نہ کرتا تو یہ ڈھول سارنگی نہ سناتے تو حاضرین اس گناہ میں کیوں پڑتے،اس لیٔے ان سب کا گناہ